ہومNationalنتیا نند رائے نے چراغ پاسوان سے چوتھی بار ملاقات کی

نتیا نند رائے نے چراغ پاسوان سے چوتھی بار ملاقات کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لیکن سیٹوں کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما نتیا نند رائے نے لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان سے یہاں دو دنوں میں چوتھی بار ملاقات کی اور بہار اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں کئی ملاقاتوں کے بعد نشستوں کی تقسیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ مسٹر رائے جمعرات کو تین مرتبہ اور آج پھر مسٹر پاسوان سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پرملنے گئے۔ بی جے پی ہائی کمان نے مسٹر رائے کو مسٹر پاسوان کو منانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔مسٹر رائے سے ملاقات کے بعد مسٹر پاسوان نے نامہ نگاروں سے کہا، “بات چیت بہت مثبت رہی ہے۔ معاملہ آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ جلد ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کون کس سیٹ سے الیکشن لڑے گا۔ ہمارا مقصد ہر چھوٹی چھوٹی بات پر تفصیل سے بات کرنا تھا تاکہ بعد میں اتحاد کے اندر کوئی تنازعہ یا اختلاف نہ ہو۔ یہ عمل اچھی طرح سے جاری ہے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کھڑے ہیں، وہاں انہیں اپنی ساکھ کی فکر نہیں ہے۔مسٹر رائے نے کہا کہ مسٹر پاسوان سے ملاقات بہت مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ”سیٹوں کی تقسیم اور دیگر معاملات پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے”۔مسٹر رائے کل صبح مسٹر پاسوان سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے گئے، لیکن ان سے ملاقات نہ ہوسکی اور وہ ان کی والدہ سے ملاقات کے بعد واپس لوٹ گئے تھے۔ اس دوران مسٹر پاسوان وزارت میں تھے۔ اس کے کچھ دیر بعد مسٹر رائے دوبارپ ان کے یہاں گئے اور دونوں لیڈروں نے بات کی۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر نے پارٹی کے بہار انچارج دھرمیندر پردھان سے براہ راست ملاقات کی اور بعد میں اسی شام دونوں رہنما مسٹر پاسوان سے ملنے گئے۔ تینوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 25 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی اے بہار میں جلد ہی سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کر سکتی ہے۔غور طلب ہے کہ مسٹر پاسوان سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ناخوش ہیں۔ بی جے پی انہیں منانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر پاسوان 35-40 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، جب کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) انہیں صرف 22-24 سیٹیں دینے کو تیار ہے۔ خاص طور پر بکھری، شاہ پور کمال، بیگوسرائے ریجن اور کھگڑیا میں کچھ نشستوں پر دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version