کولکاتا25اپریل : پہلگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 28 بے گناہ لوگوں کے قتل کے خلاف احتجاج میں بائیں بازو پر سیاہ کپڑا باندھ کر احتجاج کیا گیا۔ جمعہ کی نماز کے بعد جناب حافظ لقمان رضا صاحب امام فردوس مسجد کی قیادت میں 102 جے این مکھرجی روڈ، گھسڑی ، ہوڑہ میں یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر جناب بدرالدضیٰ انصاری، جناب حافظ گلاب اشرفی، جناب حافظ سہیل اختر، جناب فیروز انصاری، جناب شبیر احمد انصاری اور دیگر لوگ موجود تھے۔یہاں ان لوگوں نے مانگ کی کہ جن لوگوں نے معصوم لوگوںکی جان لی ہے انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ان لوگوں نے پہلگام کے اس حملے کو بزدلانہ حملہ قرار دیا ۔
