نئی دہلی، 19 اکتوبر (یواین آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر سی پی۔ رادھا کرشنن نے دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ محترمہ مومو نے ایک پیغام میں کہا، “دیوالی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور دنیا بھر میں تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ ہندوستان کے سب سے مشہور تہواروں میں سے ایک دیوالی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار اندھیرے پر روشنی، جہالت پر علم اوربرائی پراچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منائی جانے والی دیوالی کا یہ پرمسرت تہوار باہمی پیار اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ اس دن عقیدت مند دیوی لکشمی کی پوجا کرتے ہیں جو دولت اور خوشحالی کی دیوی ہیں۔”انہوں نے کہا، “خوشی کا یہ تہوار خود پر غور کرنے اور خود کو بہتر بنانے کا موقع بھی ہے۔ یہ پسماندہ اور ضرورت مندوں کی مدد اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کا بھی ایک موقع ہے۔ میں ہر ایک سے گزارش کرتی ہوں کہ دیوالی کو محفوظ، ذمہ دارانہ اور ماحول دوست طریقے سے منائیں۔ یہ دیوالی سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لائے”۔اپنے پیغام میں، مسٹررادھا کرشنن نے کہا، “دیوالی کے پرمسرت موقع پر میں ملک اوربیرون ملک رہنےو الے تمام ہندوستانیوں اور ہندوستان کے دوستوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ دیوالی برائی پر اچھائی اور جہالت پر علم کی جیت کا جشن ہے۔ دیوالی کے موقع پر سخاوت، خیرات اور جامعیت کی اقدار – جو ہماری تہذیبی روایات میں گہرائی سے جڑی ہوئی ہیں اور واضح طور پر ظاہر ہوتے ہیں جب ہم ضرورت مندوں اور پسماندہ طبقات کے تئیں اپنے تعاون اور حمایت کا اشتراک کرتے ہیں۔انہوں نے کہا، “اس سال، جیسا کہ ہم دیوالی منا رہے ہیں، آئیے ہم سب منفی اور ناراستی کو ترک کریں نیز مثبتیت اورمذہب کو اپنائیں – نہ صرف اپنے ذاتی فائدے کے لیے، بلکہ ملک کی مجموعی ترقی کے لیے بھی۔ جس طرح اس تہوار پر ہر گھر میں اجتماعی طور پر جلائے گئے دیے رات کے آسمان کو روشن کرتے ہیں، اسی طرح ہماری لگن اور عزم ہندوستان کی اجتماعی طور پر حصہ ڈالے۔میں دیوی لکشمی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب پر امن، خوشحالی اور اچھی صحت کی آشیرواد برسائیں۔دیوالی مبارک ہو!
