ہومNationalممبئی میٹروپولیٹن کی 175 مساجد میں 7000 لاؤڈ اسپیکر نصب ہیں

ممبئی میٹروپولیٹن کی 175 مساجد میں 7000 لاؤڈ اسپیکر نصب ہیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مہاراشٹرا میں غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر پر 3 ماہ قید یا بھاری جرمانہ:کریٹ سومیا

ممبئی، 13 اپریل(یو این آئی) : بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ مہاراشٹر حکومت نے مساجد میں نصب لاؤڈ اسپیکروں کے سلسلے میں ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ اس گائیڈ لائن کے مطابق، اب غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان کی قانونی حیثیت اور ساخت کی جانچ کے لیے ایک مکمل سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر پہلی یا دوسری بار بھی تین ماہ قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔کریت سومیا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے ممبئی کی ان مساجد پر کام کر رہے ہیں جہاں لاؤڈ اسپیکرز غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق شیواجی نگر اور گوونڈی علاقوں میں موجود 72 مساجد میں تقریباً 500 لاؤڈ اسپیکر لگے ہیں، جن میں سے 70 فیصد مساجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں اور ان پر لگے لاؤڈ اسپیکرز کے لیے کوئی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسجد کے نام پر لینڈ جہاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کو لاؤڈ اسپیکر کے حوالے سے فڑنویس حکومت کی جاری کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں مسجد کے اندر لاؤڈ اسپیکر لگانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن پانچ پانچ لاؤڈ اسپیکر لگا کر آواز کا ایسا پھیلاؤ پیدا کرنا جس سے صوتی آلودگی ہو، ناقابل قبول ہے۔

سومیا نے زور دیا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق پولیس کو ہر مسجد میں ساؤنڈ کنٹرول مشین نصب کرنی چاہیے تاکہ شور کی سطح کی جانچ کی جا سکے اور قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔کریت سومیا نے بتایا کہ ممبئی میٹروپولیٹن علاقے کی 175 مساجد میں تقریباً 7000 لاؤڈ اسپیکر نصب کیے گئے ہیں، جن میں سے صرف 1200 لاؤڈ اسپیکرز کی پولیس سے اجازت لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ متعلقہ مسجد قانونی طور پر تعمیر ہوئی ہے یا نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یاد دلایا کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہے۔شور کی سطح سے متعلق قواعد کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صنعتی علاقوں میں دن کے وقت شور کی حد 75 ڈیسیبل اور رات میں 70 ڈیسیبل ہے، کمرشل علاقوں میں دن میں 65 ڈیسیبل اور رات میں 55 ڈیسیبل، رہائشی علاقوں میں دن میں 55 ڈیسیبل اور رات میں 50 ڈیسیبل جبکہ سائلنس زون میں دن کے وقت 50 ڈیسیبل اور رات میں 40 ڈیسیبل سے زیادہ شور کی اجازت نہیں ہے۔کریت سومیا نے کہا کہ مہاراشٹر پولیس اور مہاراشٹر پالیوشن کنٹرول بورڈ (ایم پی سی بی) دونوں کو صوتی آلودگی کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔ اگر عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جائے تو متعلقہ فرد پر 5000 روپے جرمانہ یا 3 ماہ قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ بعض معاملات میں 1 لاکھ روپے تک کا جرمانہ یا 3 ماہ قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ ان قوانین کے تحت درج مقدمات کی سماعت ایک ساتھ یا علیحدہ علیحدہ کی جا سکتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version