ہومNationalمانسون اجلاس: آپریشن سنـدور پــر بحث:

مانسون اجلاس: آپریشن سنـدور پــر بحث:

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دنیا کے کسی لیڈر نے جنگ نہیں رکوائی:مودی

نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) راجیہ سبھا میں منگل کو آپریشن سندور پر بحث کے دوران جہاں حکمراں پارٹی نے آپریشن کی کامیابی اور دہشت گردی کے خلاف حکومت کے موقف کو مضبوطی سے پیش کیا، وہیں اپوزیشن جماعتوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے دوران سیکورٹی کی خامیوں اور دیگر مسائل پر حکومت سے سوال کئے۔ترنمول کانگریس کی ساگاریکا گھوش نے آپریشن سندور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رگوں میں سندور کے بجائے خون کی بجائے سیاست دوڑتی ہے۔ ق واضح رہے کہ آپریشن سندور پر بات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ ان کی رگوں میں خون کے بجائے سندور دوڑتا ہے۔محترمہ گھوش نے کہا کہ پہلگام میں انتظامیہ اور انٹیلی جنس نظام ناکام ہو گیا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت صرف ہندوؤں اور مسلمانوں کی بات کرتی ہے جبکہ پہلگام میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ سرحد پر واقع گاؤوں کی حفاظت کی گارنٹی کیوں نہیں دینا چاہتی۔ڈی ایم کے کے تروچی سیوا نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت جمہوری روایات کو نہیں مانتی ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے بعد اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا اور کئی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی بیرون ملک جانے والے وفود کے ہمراہ گئے تاہم حکومت نے اس معاملے پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔مسٹر شیوا نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں نہیں رہتے، یہ جمہوری روایات کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پہلگام حملے کے بعد بہار گئے اور پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر بھی گئے لیکن ایوان میں ان کی موجودگی کم دیکھی گئی۔ یہ جمہوریت کے خلاف ہے۔ڈی ایم کے لیڈر نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد سندھ آبی معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی پر پاکستانی شہریوں کو ہراساں کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔
نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کو بہیمانہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملک میں فساد پھیلانے کی دہشت گردانہ سازش تھی۔ بے قصور شہریوں کو مذہب پوچھ کر مارا گیا۔ ملکی باشندوں نے اس سازش کو ناکام کر دیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ’’22 اپریل کو میں بیرون ملک تھا۔ جب واپس آیا، لوٹتے ہی میٹنگ بلائی اور دہشت گردوں کے آقاؤں کو سخت جواب دینے کے لیے کہا، انھیں تصور سے بھی بڑی سزا دینے کے لیے کہا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہمیں فوج کی صلاحیت پر پورا بھروسہ تھا۔ ہم نے فوج کو کھلی چھوٹ دی۔ دہشت گردوں کے آقاؤں کو بھی اندازہ لگ گیا تھا کہ ہندوستان کارروائی کرے گا۔‘‘اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’جوہری حملہ کی دھمکیوں والے بیان آنے شروع ہو گئے تھے۔ ہمیں فخر ہے کہ 6 اور 7 مئی کی شب ہم نے جیسا طے کیا تھا، ویسا جواب دہشت گردوں کو دیا۔ ہم نے مارا اور پاکستان کچھ نہیں کر پایا۔ ایسا سخت جواب دیا کہ دہشت گردوں کے آقاؤں کی آج بھی نیند اڑی ہوئی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’22 اپریل کا بدلہ ہم نے 22 منٹ میں لے لیا۔ ہم نے وہاں گھس کر بھی مارا، جہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے۔ دہشت گردوں کے اڈوں کو دھواں دھواں کر دیا۔ پاکستان کی جوہری دھمکیوں کو ہم نے جھوٹا ثابت کر دیا۔ ہندوستان نے ثابت کیا کہ یہ اب نہیں چلے گا، اور نہ ہی ہندوستان ان دھمکیوں کے آگے جھکے گا۔ ہم نے پاکستان کے سینے پر ایسا درد دیا ہے، کہ آج بھی اس کے کئی ایئرپورٹ آئی سی یو میں پڑے ہوئے ہیں۔‘‘انہوںنے مزید کہا کہ دنیا کے کسی لیڈران نے جنگ نہیںرکوائی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version