ہومNationalٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں مودی نے کہا

ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں مودی نے کہا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پاکستان کے خلاف کارروائی روکنے کا فیصلہ بھارت کا،

امریکہ کا کوئی کردار نہیں، ثالثی بھی قبول نہیں

نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 35 منٹ تک ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا اور بھارت، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے آج یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر طے تھی لیکن ٹرمپ کو اچانک امریکہ واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد یہ فون پر بات چیت صدر ٹرمپ کی درخواست پر ہوئی۔ یہ بات چیت 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلی بار ہوئی ہے، جس میں ٹرمپ نے سب سے پہلے فون پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔وزیر اعظم نے ٹرمپ کو بتایا کہ ہندوستان نے 6-7 مئی کی درمیانی شب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر محدود، درست اور متوازن کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا فوجی ردعمل غیر اشتعال انگیز تھا اور اس کا مقصد صرف دہشت گردی پر سخت حملہ کرنا تھا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ 9 مئی کو نائب صدر وینس نے ممکنہ پاکستانی حملے سے خبردار کیا تھا، جس کا ہندوستان نے مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ اس پورے پس منظر  کے دوران امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی ثالثی یا تجارتی معاہدے پر بات نہیں ہوئی۔ یہ پاکستان ہی تھا جس نے فوجی کارروائی کو روکنے پر زور دیا، جو دونوں ممالک کے فوجی مواصلاتی چینلز کے ذریعے ہوا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان نے کبھی ثالثی کو قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی کبھی ایسا کرے گا اور اس پر ملک میں مکمل سیاسی اتفاق رائے ہے۔ دونوں رہنماوں نے اسرائیل -ایران تنازعہ، روس -یوکرین جنگ اور ہند- بحرالکاہل کے علاقے میں اسٹریٹجک تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کواڈ کی اگلی میٹنگ کے لیے ٹرمپ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی جسے ٹرمپ نے قبول کر لیا۔صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو کینیڈا سے دورہ امریکہ کی دعوت بھی دی تھی تاہم وزیراعظم نے مصروفیت کے باعث ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد آپریشن سندور شروع کیا تھا۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version