ہومNationalمودی نے بیکانیر سے 26 ہزار کروڑ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح...

مودی نے بیکانیر سے 26 ہزار کروڑ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دوبارہ تیار کیے گئے 103 امرت ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راجستھان کے بیکانیر میں 26 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد  افتتاح کرکے قوم کو وقف کیا نیز 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دوبارہ تیار کیے گئے 103 امرت ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا قبل ازیں، وزیر اعظم نے دیشنوک ریلوے اسٹیشن پر بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ریاست کے گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڈے، وزیر اعلی بھجن لال شرما، ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس کے وزیر اشونی ویشنو، مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال اور کئی عوامی نمائندے موجود تھے۔وزیر اعظم کے ذریعہ جن 103 دوبارہ تیارکردہ امرت ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا گیا ان میں راجستھان کے آٹھ ریلوے اسٹیشن (فتح پور شیخاوتی، دشنوک، بوندی، منڈل گڑھ، گوگامیڈی، راج گڑھ، گووند گڑھ، منڈاور-مہوا روڈ) شامل ہیں۔ ہندوستانی ریلوے اپنے نیٹ ورک کی 100فیصد برقی کاری کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے ریلوے کے آپریشنز کو زیادہ موثر اور ماحول دوست بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں، مسٹر مودی چورو-سادولپور ریلوے لائن (58 کلومیٹر) کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور سورت گڑھ-پھلودی (336 کلومیٹر)، پھولیرا-دیگانہ (109 کلومیٹر)، ادے پور-ہمت نگر (210 کلومیٹر)، پھلودی-جیسلمیر (157 کلومیٹر) اورسمدڑی-باڈمیر (129 کلامیٹر) ریلوے لائن برقی کاری کو قوم کے نام وقف کریں گے۔پردھان منتری روڈ انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے، پشکر میں این ایچ-58 پر 3 گاڑیوں کے انڈر پاس کی تعمیر اوراین ایچ-11، این ایچ-70 (جیسلمیر سے میجالر) کی سڑکوں کو چوڑا اور مضبوط کرنے کے لیے بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے علاوہ راجستھان میں تقریباً 4,850 کروڑ روپے کے 7 سڑکوں کے منصوبے وقف کیے گئے تھے۔ مسٹر مودی نے مختلف پاور پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، جن میں 300 میگاواٹ گراؤنڈ ماونٹڈ سولر پروجیکٹ (بیکانیر)، ایس جے وی این 100 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ (ناوا)، ڈیڈوانہ اور کچامن میں سولر پروجیکٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹ بی پاور گرڈ سروہی ٹرانسمیشن لمیٹڈ اور پارٹ ای پاور گرڈ میواڑ ٹرانسمیشن لمیٹڈ کے بجلی کے اخراج کے لیے ٹرانسمیشن سسٹم کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔اس تقریب میں، وزیر اعظم نے بجلی کے تین پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا، جن میں پاور گرڈ نیمچ ٹرانسمیشن سسٹم لمیٹڈ اور بیکانیر کمپلیکس کی بجلی نکاسی کے لیے ٹرانسمیشن سسٹم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، فتح گڑھ-II پاور اسٹیشن میں تبدیلی کی صلاحیت کی توسیع کا افتتاح بھی کیا گیا، اس سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم ریاست میں کلاسر سولر پاور پروجیکٹ (500 میگاواٹ) کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور شمبھو کا بھرج سولر پاور پروجیکٹ (300 میگاواٹ) کا بھی افتتاح کیاگیا۔مسٹر مودی نے 3240 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے 757 کلومیٹر لمبائی کی 12 ریاستی شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور دیکھ بھال کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں منگلیا واس-پڈوکلان (اسٹیٹ ہائی وے-102)، بیور-تہلہ-النیاواس (اسٹیٹ ہائی وے-59 اور اسٹیٹ ہائی وے-104)، دانتی واڑہ-پیپار-مڑتا سٹی (اسٹیٹ ہائی وے-21) شامل ہیں۔ اسٹیٹ ہائی وے ڈیولپمنٹ پروگرام کی توسیع میں گوٹن-ساتھین ہائی وے کے ساتھ 900 کلومیٹر کی اضافی نئی شاہراہیں شامل ہوں گی۔وزیر اعظم نے جھنجھنو ضلع کے لیے دیہی پانی کی فراہمی اور فلوروسس مٹیگیشن پروجیکٹ، امرت 2.0 کے تحت پالی ضلع کے سات قصبوں کے لیے شہری پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی تنظیم نو سمیت مختلف پانی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version