ہومNationalمر کزی کابینہ نے کوڈرما-بڑکاکانہ ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کی منظوری...

مر کزی کابینہ نے کوڈرما-بڑکاکانہ ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کی منظوری دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بلاری-چکجاجورلائن بھی دوہری ہو گی۔ 6,405کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی

نئی دہلی 11جون (ایجنسی)وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جن کی کل لاگت 6,405 کروڑ روپئے ہے:1. کوڈرما-برکاکانا ڈبلنگ (133 کلومیٹر) – پروجیکٹ کا حصہ جھارکھنڈ کے کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے علاقے سے گزرتا ہے۔ مزید برآں، یہ پٹنہ اور رانچی کے درمیان سب سے مختصر اور زیادہ موثر ریل لنک ہے۔2. بیلاری-چکجاجور ڈبلنگ (185 کلومیٹر) – پروجیکٹ لائن کرناٹک کے بیلاری اور چتردرگا اضلاع اور آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے گزرتی ہے۔لائن کی بڑھتی ہوئی صلاحیت نقل و حرکت میں نمایاں طور پر اضافہ کرے گی، جس کے نتیجے میں ہندوستانی ریلوے کے لیے آپریشنل کارکردگی اور خدمات کی بھروسے میں بہتری آئے گی۔ یہ ملٹی ٹریکنگ تجاویز آپریشن کو ہموار کریں گی اور بھیڑ کو کم کریں گی۔ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نیو انڈیا کے ویژن کے مطابق ہیں، جو اس شعبے میں جامع ترقی کے ذریعے لوگوں کو “آتمنیر بھر” بنائے گا، اس طرح ان کے لیے روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔یہ پروجیکٹ PM-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان برائے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کا نتیجہ ہیں، جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوا ہے اور لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ہموار کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے سات اضلاع کا احاطہ کرنے والے یہ دو پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 318 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔منظور شدہ ملٹی ٹریکنگ پراجیکٹ تقریباً 1,408 دیہاتوں سے رابطہ کو بڑھا دے گا، جن کی آبادی تقریباً 28.19 لاکھ ہے۔یہ کوئلہ، خام لوہا، ریفائنڈ سٹیل، سیمنٹ، کھاد، زرعی اجناس اور پٹرولیم مصنوعات وغیرہ کی نقل و حمل کے لیے ضروری راستے ہیں۔ ریلوے ایک ماحول دوست اور توانائی کی بچت کا ذریعہ ہے، جو آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی رسد کی لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمدات (52 کروڑ لیٹر) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج (264 کروڑ کلوگرام) کو کم کرنے میں مدد کرے گا، جو کہ 11 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے۔مرکزی کابینہ نے جھارکھنڈ میں کوڈرما-برکاکانا ریلوے لائن اور کرناٹک میں بلاری-چکجاجور ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے سات اضلاع میں ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 318 کلومیٹر کا اضافہ ہو گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کی میٹنگ میں اس سلسلے میں تجاویز کو منظوری دی گئی۔ ان پروجیکٹوں کی کل تخمینہ لاگت 6,405 کروڑ روپے ہے۔اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلا پروجیکٹ 133 کلومیٹر طویل کوڈرما-برکاکانا ریلوے لائن کو ڈبل کرنے سے متعلق ہے جو جھارکھنڈ کے کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے علاقے سے گزرتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پٹنہ اور رانچی کے درمیان سب سے مختصر اور زیادہ کفایتی ریل لنک ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا پروجیکٹ 185 کلومیٹر طویل بلاری-چکجاجور ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کا ہے جو کرناٹک کے بلاری اور چتردرگا اضلاع اور آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے گزرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے سات اضلاع کا احاطہ کریں گے اور موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 318 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version