ہومNational’’ووٹوں کی چوری سے بنی ہےمودی سرکار‘‘

’’ووٹوں کی چوری سے بنی ہےمودی سرکار‘‘

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

راہل گاندھی نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پرالزام لگایا

بنگلورو، 8 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انتخابی کمیشن کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ووٹ چوری کرکے بنائی گئی ہے۔مسٹر گاندھی نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی کمیشن پر حکمراں پارٹی سے ساز باز کرکے نتائج میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں انتخابی اعداد و شمار جائیں تو ہم ثابت کردیں گے کہ صرف ایک ریاست نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں سیٹیں چرائی گئی ہیں اور مرکز میں مودی حکومت ووٹ چوری کر کے قائم کی گئی ہے، سال 2024 انتخابی نتائج میں صرف 25 سیٹوں کا فرق ہے اور25 انتخابی حلقوں میں 34,000 سے کم ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ آئین کے بنیادی اصول ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایک ایک کرکے سبھی ذمہ دار افراد کو پکڑا جائے گا۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ (بی جے پی) جانتے ہیں کہ اگر لوگ اس ڈیٹا پر سوال اٹھانا شروع کر دیں تو ان کا پورا نظام تباہ ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن سے پچھلے 10 سالوں کی مکمل الیکٹرانک ووٹر لسٹ اور تمام ویڈیو گرافی ریکارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی معلومات کو چھپانا جرم کو چھپانے اور انتخابات میں بی جے پی کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کرناٹک حکومت پر زور دیا کہ ووٹر لسٹ میں مبینہ ہیرا پھیری کی تحقیقات کرناٹک کے لوگوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کے طور پر کی جائیں۔کانگریس لیڈر نے بی جے پی کے نظریہ کو ’’کرناٹک کے لوگوں کے خلاف مجرمانہ اقدام‘‘ قرار دیا۔ اسے آئین کے خلاف اور غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کانگریس کارکنان آئینی اقدار کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

الیکشن کمیشن ملک کو جواب دے
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام لگانے کے بعد جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کا آئین انمول ہے اور الیکشن کمیشن کو اپنے وقار کے لیے پانچ سوالوں کے جواب دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بڑا سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ ویڈیو اور سی سی ٹی وی شواہد کیوں اور کس کے حکم پر مٹائے جا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا کمیشن بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔مسٹر گاندھی نے کہاکہ”الیکشن کمیشن کے پاس پانچ سوال ہیں اور ملک ان کے جواب چاہتا ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ اپوزیشن کو ڈیجیٹل ووٹر لسٹ کیوں نہیں مل رہی ہے؟ آپ کیا چھپا رہے ہیں؟ دوسرا یہ کہ سی سی ٹی وی اور ویڈیو ثبوت مٹائے جا رہے ہیں- کیوں اور کس کے حکم پر۔ تیسرا ووٹر لسٹ میں جعلی ووٹنگ اور چھیڑ چھاڑ کی گئی، کیوں اور چوتھا سوال یہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر کیوں ہیں؟ مجھے صاف صاف بتا دو کہ کیا الیکشن کمیشن آف انڈیا اب بی جے پی کا ایجنٹ بن گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو سمجھنا چاہئے کہ ہندوستان کی جمہوریت انمول ہے – اس کی چوری کے سنگین نتائج ہوں گے۔ اب عوام کہہ رہی ہے – بہت ہو چکا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version