ہومNationalلوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی گیارہویں فہرست جاری کی،...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی گیارہویں فہرست جاری کی، بہار کی 3 سیٹوں پر بھی نام کا اعلان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس روزانہ اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر رہی ہے اور آج پارٹی نے گیارہویں فہرست جاری کی جس میں 17 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج جاری کی گئی فہرست میں آندھرا پردیش کی 5، بہار کی 3، اڈیشہ کی 8 اور مغربی بنگال کی ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاری فہرست کے مطابق وائی ایس شرمیلا ریڈی کو آندھرا پردیش کے کڈپا سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ ایم ایم پلم راجو کاکیناڈا سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ آندھرا پردیش کی جن دیگر تین سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے وہ راجہ مندری (گیڈوگو رودر راجو)، باپٹلا (جے ڈی سیلم) اور کرنول (پی جی رام پولیّا یادو) ہیں۔

کانگریس کی گیارہویں فہرست میں بہار کی تین لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشن گنج سے محمد جاوید، کٹیہار سے طارق انور اور بھاگلپور سے اجیت شرما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی جس ایک لوک سبھا سیٹ پر امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے، وہ دارجیلنگ ہے۔ یہاں سے ڈاکٹر منیش تمانگ کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

اسی طرح اڈیشہ کی باڑھ گڑھ لوک سبھا سیٹ سے سنجے بھوئی، سندر گڑھ سے جناردن دیہوری، بولانگیر سے منوج مشرا، کالاہانڈی سے دروپدی مانجھی، نبارنگ پور سے بھجبل مانجھی، کندھمال سے امیر چند نایک، برھمپور سے رشمی رنجن پٹنایک اور کوراپُٹ سے سپتاگری سنکر اُلکارا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version