ہومNationalکونیرو ہمپی نے دوسری بار ورلڈ ریپڈ شطرنج خطاب جیت کر تاریخ...

کونیرو ہمپی نے دوسری بار ورلڈ ریپڈ شطرنج خطاب جیت کر تاریخ رقم کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی، 29 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی نے اتوار کو نیویارک میں ورلڈ ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے انڈونیشیا کی ایرین سکندر کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ کا خطاب جیتا۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شطرنج کھلاڑی ہیں۔ 2019 میں ماسکو میں جیتنے کے بعد یہ اس فارمیٹ میں ان کی دوسری خطابی جیت ہے۔ ہمپی چین کی ڑو وینجن کے بعد خواتین کے زمرے میں ایک سے زیادہ مرتبہ خطاب جیتنے والی دوسری شطرنج کی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ 37 سالہ ہمپی نے 11 میں سے 8.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ ختم کیا۔ یہ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر کے لیے فیصلہ کن فتح تھی۔ مردوں کی کیٹیگری میں روس کے 18 سالہ وولودر مرزن نے خطابی اپنے نام کیا۔حال ہی میں سنگاپور میں کلاسیکل شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ میں ڈی گوکیش چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کر چیمپئن بنے تھے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version