ہومNationalکولکاتہ برمن اغواء معاملہ

کولکاتہ برمن اغواء معاملہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ملزم کی سزا معافی کی عرضداشت پر چھ ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی سپریم کورٹ کی سخت ہدایت

نئی دہلی18/ فروری2026(راست)خادم اغوامقدمہ میں کولکاتہ ہائی کورٹ کی جانب سے عمر قید کی سزا پانے والے مزمل شیخ نامی شخص کی ضمانت عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف انڈیا نے مغربی بنگال حکومت اور جیل انتظامیہ کو سختی سے حکم دیا کہ وہ عرض گذار کی سزا معافی کی درخواست پر چھ ہفتوں کے اندر فیصلہ صادر کرے، دو رکنی بینچ کے جسٹس اروند کماراور جسٹس پرسنا بی ورالے نے عرض گذارمزمل شیخ کی جانب سے داخل ضمانت عرضداشت پر سماعت کررہے تھے۔ مزمل شیخ کو قانونی امداد جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے فراہم کی ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے دو رکنی بینچ کوبتایا کہ مزمل شیخ گذشتہ 16/ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور اس کی اپیل کو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیئے منظور کیا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ مزمل شیخ کی اپیل پر سپریم کورٹ کب حتمی سماعت کریگی اس تعلق سے کوئی اپڈیٹ دستیاب نہیں ہے لہذا مزمل شیخ کو مشروط ضمانت پر رہا کیا جائے۔دوران سماعت دو رکنی بینچ نے سرکاری وکیل سے دریافت کیا کہ ابتک حکومت نے مزمل شیخ کی سزا معافی کی عرضداشت پر فیصلہ صادر کیوں نہیں کیا جبکہ ملزم جیل میں 14/ سال سے زائدکا عرصہ گذار چکا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئند ہ چند ماہ میں مزمل شیخ کی سزا معافی کی عرضداشت پر فیصلہ صادر کیا جائے گا، سرکاری وکیل کی اس دلیل پر دو رکنی بینچ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں کئی مواقعوں پرہدایت جاری کی ہے کہ 14/ سالوں سے زائد کا عرصہ گذار چکے قیدیوں کی سزا معافی کی عرضی پر جلد از جلد فیصلہ صادر کیا جائے۔ سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال کی درخواست پر دو رکنی بینچ نے مغربی بنگال اور محکمہ جیل کو حکم دیا کہ وہ مزمل شیخ کی سزا معافی کی عرضداشت پر چھ ہفتوں کے اندر فیصلہ صادر کرے، عدالت نے اس مقدمہ کی اگلی سماعت چھ ہفتوں کے بعدکیئے جانے کا حکم جاری کیا۔ عرض گذار مزمل شیخ کے مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کرر ہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version