ہومNationalکھڑگے اور راہل گاندھی نے شیوراج پاٹل کے انتقال پر رنج و...

کھڑگے اور راہل گاندھی نے شیوراج پاٹل کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز سابق مرکزی وزیر شِیو راج پاٹل کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔مسٹر کھڑگے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’’سابق مرکزی وزیر داخلہ، سابق لوک سبھا اسپیکر اور کانگریس کے سینئر لیڈر شیو راج پاٹل کے انتقال پر مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ میرے سینئر ساتھی تھے، جن کے ساتھ میرے قریبی تعلقات رہے اور یادگار لمحات گزارے۔ ایک عظیم سیاستدان شِیو راج پاٹل نے اہم آئینی اور پارلیمانی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملک کی خدمت کی اور ہندوستان کے جمہوری اداروں میں اہم رول ادا کیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ مسٹر پاٹل کا انتقال کانگریس اور ان تمام لوگوں کے لئے گہرا صدمہ ہے، جو ان کی سچائی، تحمل اور عوامی خدمت کے پرستار تھے۔ انہوں نے سابق لوک سبھا اسپیکر کے اہل خانہ، دوستوں اور ان گنت حامیوں کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، اس مشکل وقت میں انہیں طاقت فراہم کرنے کی پرارتھنا کی اور آنجہانی کی روح کے سکون کی تمنا کی۔ انہوں نے سابق لوک سبھا اسپیکر کے اہل خانہ، دوستوں اور لاتعداد حامیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں انہیں ہمت دینے اور آنجہانی پاٹل کی روح کی شانتی کی کامنا کی۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ’’سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر شیوراج پاٹل جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا انتقال پارٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عوامی خدمات کے لیے ان کی لگن اور قوم کے تئیں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت پورے پاٹل خاندان، ان کے خیر خواہوں اور حامیوں کے ساتھ ہے‘‘۔محترمہ گاندھی نے کہا کہ ’’سینئر کانگریس لیڈر، سابق مرکزی وزیر داخلہ اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر شیوراج پاٹل جی کے انتقال کی خبر سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ایشور آنجہانی کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ سوگوار خاندان اور خیر خواہوں کو تعزیت پیش کرتی ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پاٹل نے وزارت دفاع سمیت کئی اہم محکموں کی ذمہ داری نبھائی اور کئی دہائیوں تک عوام کی خدمت کی۔ ان کا جانا کانگریس خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ واضح رہے کہ آنجہانی شیوراج پاٹل کا طویل بیماری کے بعد 90 سال کی عمر میں جمعہ کے روز انتقال ہو گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version