ہومNationalکھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی 104 ویں سالگرہ پر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر کھڑگے نے کہا، “ہم سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر انہيں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی حکومت کی دور رس اقتصادی لبرلائزیشن کی پالیسیوں نے بے مثال قومی ترقی کے دور کو تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ اصلاحات متوسط ​​طبقہ کے عروج اور پھیلاؤ میں اہم تھیں جن سے مضبوط بنیاد پڑی اور ہندوستان کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوئی”کانگریس صدر نے کہا کہ مسٹر نرسمہا راؤ کے دور میں ہندوستان کے جوہری پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور خارجہ پالیسی کی سطح پر بھی بہت ساری کوششیں شروع کی گئیں، جن میں سب سے قابل ذکر ‘لک ایسٹ ‘ پالیسی تھی۔ ملک کی ترقی اور مضبوطی میں ان کا اہم کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کانگریس پارٹی نے بھی اپنے آفیشل ‘ایکس، ہینڈل پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، “پی وی نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر انہيں یاد کرتے ہيں – دور اندیش لیڈر جن کی 1991 کی معاشی اصلاحات نے ہندوستان کو ترقی، لبرلائزیشن اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کی جرات مندانہ اصلاحات نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔”

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version