ہومNationalکیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے کاغذات نامزدگی داخل کئے

کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے کاغذات نامزدگی داخل کئے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے لوگوں سے کام کرنے والی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کام کرنے والی پارٹی ہے اور دوسری طرف گالی دینے والی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ دس برسوں میں اپنے کام کی بنیاد پر اور آئندہ پانچ برسوں میں کیا کریں گے اس کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔نامزدگی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے آپ کے لیڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے جا رہے ہیں۔ دہلی کے کونے کونے سے مائیں بہنیں یہاں جمع ہیں۔ یہ سب میرے ساتھ نامزدگی کے لیے جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جہاں سے بھی ہو نیک خواہشات اور دعائیں بھیجیں تاکہ اس بار بھی تاریخی فتح ہو۔ اس کے بعد وہ پیدل ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 70 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version