ہومNationalجے رام رمیش کا انتباہ: آر ٹی آئی ایکٹ منظم طور پر...

جے رام رمیش کا انتباہ: آر ٹی آئی ایکٹ منظم طور پر کمزور کیا جا رہا ہے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر رہنما جئے رام رمیش نے آج ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تاریخی رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) ایکٹ کو بتدریج کمزور کیا جا رہا ہے انہوں نے موجودہ حکومت پر الزام لگایا کہ وہ شفافیت اور احتساب کے اس اہم ستون کو منظم انداز میں کمزور کر رہی ہے آر ٹی آئی ایکٹ کے مکمل نفاذ کے 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رمیش نے اس قانون کے گورننس اور شہری بااختیاری پر انقلابی اثرات کو یاد کیا۔انہوں نے کہا، ’’بالکل آج سے 20 سال پہلے، تاریخی آر ٹی آئی ایکٹ پوری طرح نافذ ہوا تھا، جس نے شہریوں کو بااختیار بنانے اور شفافیت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا تھا۔‘‘انہوں نے 2005 سے 2013 کے درمیان ہونے والی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں دیہی روزگار، جنگلاتی حقوق، تعلیم، غذائی تحفظ اور زمین کے حصول سے متعلق متعدد حقوق پر مبنی قوانین نافذ کیے گئے، جن کا مقصد محروم طبقوں کو بااختیار بنانا اور جمہوریت کو مضبوط کرنا تھا۔تاہم، مسٹر رمیش نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’مئی 2014 سے ہم نے ان حقوق کو کمزور کرنے کی ایک منظم اور مسلسل کوشش دیکھی ہے۔‘‘انہوں نے خاص طور پر جولائی 2019 میں آر ٹی آئی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو نشانہ بنایا، جو ان کے بقول ’زبردستی پارلیمنٹ سے منظور کرائی گئی۔‘انہوں نے کہا، میں نے راجیہ سبھا میں ان ترامیم کی مخالفت کی اور انہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، لیکن چھ سال گزرنے کے باوجود درخواست زیرِ التوا ہے۔مزید برآں، انہوں نے اگست 2023 میں منظور کیے گئے ’ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ‘ کو ایک اور دھچکا قرار دیا۔ مسٹر رمیش نے کہا، میں نے مارچ 2025 میں متعلقہ وزیر کو خبردار کیا تھا کہ یہ قانون آر ٹی آئی ایکٹ کو مزید بے اثر کر دے گا۔انہوں نے مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) کی موجودہ صورتحال پر بھی شدید تنقید کی۔ مسٹر رمیش کے مطابق، سی آئی سی صرف دو کمشنروں کے ساتھ کام کر رہا ہے، جبکہ چیف انفارمیشن کمشنر سمیت نو عہدے گزشتہ 15 ماہ سے خالی پڑے ہیں۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، مودی حکومت کے لیے اب آر ٹی آئی کا مطلب ہے ’ریڈینس ٹو انٹیمیڈیٹ‘ یعنی شفافیت مانگنے والوں کو ڈرانے کی تیاری۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version