اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے بھارت کے لئے نئے سفیر کی حیثیت سے Reuven Azar کے تقرر کو منظوری دے دی ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ نئی دلی میں اپنے عہدے کی ذمہ داری کب سنبھالیں گے۔
جناب Azar فی الحال رومانیہ میں اسرائیل کے سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ جناب Azar بھارت میں رہ کر ہی سری لنکا اور بھوٹان کے سفیر کے طور پر بھی کام کریں گے۔
