ہومNationalایران نے آبنائے ہرمز سے روزانہ 10 جہازوں کو گزرنے کی اجازت...

ایران نے آبنائے ہرمز سے روزانہ 10 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

فی جہاز 20 لاکھ ڈالر تک فیس مقرر

تہران، 12 اپریل:۔ (ایجنسی) ایران نےآبنائےہرمز سے روزانہ تقریباً 10 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سپر ٹینکروں کے لیے فیس 20 لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ یہ اطلاع دی اسٹریٹ وال جرنل کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق مختلف ممالک کے جہاز مالکان اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ساتھ اس آبی راستے سے گزرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس راستے سے گزرنے والے جہازوں کو مخصوص طے شدہ راستوں پر ہی چلنا ہوگا اور ضروری اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ قابلِ ذکر ہے کہ بدھ کی رات امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ آبی گزرگاہ دنیا میں تقریباً 20 فیصد تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.