ہومNationalبھارت سمندری صلاحیت میں تبدیلی کے دور کے دہانے پر: دفاعی سکرٹری

بھارت سمندری صلاحیت میں تبدیلی کے دور کے دہانے پر: دفاعی سکرٹری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی۔ 22؍اگست ( ایم این این):وزارتِ دفاع کے سیکریٹری راجیش کمار سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ بھارت سمندری صلاحیت میں ایک بڑے تبدیلی کے دور کے دہانے پر ہے، اور وژن یہ ہے کہ دفاع اور شہری دونوں شعبوں کے لیے بڑے پیمانے پر جہاز سازی کے مشن کا آغاز کیا جائے۔یہ بات انہوں نے کولکاتہ میں واقع ڈیفنس پی ایس یو جی آر ایس ای کے زیرِ اہتمام منعقدہ GAINS پروگرام کے تیسرے مرحلے کے آغاز پر کہی۔انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ چیلنجز اور اس جیسے پروگرام ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، خاص طور پر دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں۔ راجیش کمار سنگھ نے کہا کہبھارت سمندری صلاحیت میں ایک بڑے تبدیلی کے دور کے دہانے پر ہے۔ وژن یہ ہے کہ ایک بڑے جہاز سازی مشن کا آغاز کیا جائے، نہ صرف دفاع کے لیے بلکہ شہری شعبے کے لیے بھی۔انہوں نے مزید کہا کہمقصد یہ ہے کہ عالمی معیار کے ایسے جہاز ڈیزائن، انجینئر اور تیار کیے جائیں جو کارکردگی اور پائیداری کی علامت ہوں۔ وزارت دفاع کے سیکریٹری نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا آغاز اور بغیر انسان کے یا نیم خودکار جہازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اس تبدیلی کو مزید تقویت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروٹوٹائپس کی تیاری کے لیے مناسب تعاون فراہم کیا جانا چاہیے، جس کے بعد اسپائرل ڈیولپمنٹ ماڈل اپنایا جائے، “جس میں حکومت کی جانب سے مضبوط اور یقینی خریداری کی حمایت شامل ہو۔ راجیش کمار سنگھ نے امید ظاہر کی کہ ملک میں اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے ساتھ دفاعی شعبے میں مزید گہرا تعاون ہوگا۔موجودہ اسکیموں کو وسعت دے کر اور یہ یقینی بنا کر کہ ہماری پروکیورمنٹ ونڈو اسٹارٹ اپس کے لیے مزید مواقع فراہم کرے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version