ہومNationalبھارتی فوج سے متعلق خفیہ معلومات پاکستان کو لیک کرنے کا معاملہ

بھارتی فوج سے متعلق خفیہ معلومات پاکستان کو لیک کرنے کا معاملہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پنجاب پولیس نے دو افراد پلک اور سورج کو گرفتار کیا

امترسر، 4 مئی :۔ (ایجنسی) پنجاب میں امرتسر دیہی پولیس نے ہندوستانی فوج کی چھاؤنی کے علاقوں اور امرتسر کے فضائی اڈوں سے متعلق انتہائی حساس معلومات اور تصاویر پاکستان کو منتقل کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت پلک شیر مسیح اور سورج مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں انٹیلی جنس کارندوں سے رابطے میں ہیں۔ حیدرآباد : پنجاب میں امرتسر دیہی پولیس نے ہندوستانی فوج کی چھاؤنی کے علاقوں اور امرتسر کے فضائی اڈوں سے متعلق انتہائی حساس معلومات اور تصاویر پاکستان کو منتقل کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت پلک شیر مسیح اور سورج مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں انٹیلی جنس کارندوں سے رابطے میں ہیں۔ پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج اور قومی مفادات کی حفاظت کےلئے ہم مضبوطی کے ساتھ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔ ہماری مسلح افواج کی سلامتی کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو پختہ اور فوری کارروائی سے ناکام بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد بھارت۔پاکستان کے درمیان انتہائی کشیدگی دیکھی جارہی ہے اور جنگ کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس دوران پاکستان کو بھارتی خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں دو افراد کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version