ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد منگل کو انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں روپے میں 121 پیسے کا زبردست اضافہ ہوا ہندوستانی کرنسی جو گزشتہ کاروباری دن 91.4950 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی، آج 119.50 پیسے اضافے کے ساتھ 90.30 روپے فی ڈالر پر کھلی اور 90.23 روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوئی یہ خبر لکھنے کے وقت روپیہ 121 پیسے کے اضافے کے ساتھ 90.2850 روپے فی ڈالر پر تھا۔پیر کی رات دیر گئے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے بعد، دونوں رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر تجارتی معاہدے پر رضامندی کا اعلان کیا۔ اس کی وجہ سے منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں اور کرنسی مارکیٹوں میں زبردست تیزی رہی۔
