ہومNational’انڈیا اتحاد کو کم از کم 295 سیٹیں حاصل ہوں گی‘، انڈیا...

’انڈیا اتحاد کو کم از کم 295 سیٹیں حاصل ہوں گی‘، انڈیا اتحاد کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد کھڑگے کا بڑا دعویٰ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش پر چل رہی انڈیا اتحاد کے سرکردہ لیڈران کی میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ اس میٹنگ کے بعد ملکارجن کھڑگے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میٹنگ تقریباً 2.30 گھنٹے تک چلی۔ ہم نے کئی اہم نکات پر گفتگو کی۔ ہمیں ووٹ شماری کے دن کیسی پالیسی رکھنی ہے، اس پر بھی سبھی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت ہوئی۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ ’’میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ آج شام ایگزٹ پول پر ہونے والے مباحثوں مین انڈیا اتحاد کے لیڈران شرکت کریں گے تاکہ بی جے پی اور اس کے نظام کو بے نقاب کیا جا سکے۔‘‘

ملکارجن کھڑگے نے اس دوران انڈیا اتحاد کو کم از کم 295 سیٹیں حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام سے جو نمبر ملے ہیں، اس کے مطابق انڈیا اتحاد 295 سے زیادہ سیٹیں حاصل کر رہی ہے۔ سبھی پارٹیوں سے پوچھنے کے بعد اس نمبر کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

Exit mobile version