ہومNationalبھارت اور یورپی یونین نے مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت...

بھارت اور یورپی یونین نے مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کواگلی سطح تک لے جانے کے لیے کام کر رہے ہیں: گوئل

نئی دہلی، 28 فروری: بھارت  اور یوروپی یونین (ای یو) نے مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) پر بات چیت کی پیشرفت پر جمعہ کے روز تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ مرکزی تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل اور تجارتی اور اقتصادی سلامتی کے یورپی کمشنر ماروس سیفکووچ کے درمیان  نئی دہلی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اس دوران معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیوش گوئل نے ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ وزیر تجارت نے لکھا، ’’ آج ناشتے پر ہندوستان-یورپی یونین کے آزادانہ تجارتی معاہدے اور تجارت اور ٹیکنالوجی کونسل کی پیشرفت پر یورپی یونین کے تجارتی کمشنر ماروس سیفکووچ کے ساتھ کھل کر اور عملی بات چیت کی۔ وزیر تجارت نے مزید لکھا کہ آنے والا وقت دلچسپ ہے  کیونکہ ہم قابل اعتماد شراکت داروں کے طور پر اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کواگلی سطح تک لے جانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔یورپی یونین کے تجارتی کمشنر ماروس سیفکووچ کے ساتھ یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لیین بھی موجود تھیں۔ وہ سینئر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھارت کے رسمی  دورے پر ہیں۔ ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان یہ میٹنگ اس لئے اہم ہے کیونکہ دونوں اطراف کے سینئر عہدیدار 10-14 مارچ کو برسلز میں ایف ٹی اے کے لئے دسویں دور کی بات چیت کرنے جارہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں آج انڈیا-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یورپی یونین کے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء پیوش گوئل اور اشونی ویشنو بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچنے والی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا، ’’یہ واقعی ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ میں نے کل مہاتما گاندھی کے اعزاز میں گلہائے عقیدت پیش کر کے اس سفر کا آغاز کیا۔ کسی بھی اقتصادی اور سفارتی تعلقات سے بالاتر ہو کر، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ثقافت ہے جو ہندوستان اور یورپ کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھتی ہے۔ ہم کھیل، فن اور ادب کے لیے مشترکہ محبت رکھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ “ہمارے طلباء اور ماہرین تعلیم مل کر کام کرتے ہیں اور اپنے علم کو گہرا کرتے ہیں ۔ ہماری کمپنیاں اس پیمانے پر ایک ساتھ کاروبار کرتی ہیں جس کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ سب ہمیں قدرتی اور طویل مدتی شراکت دار بناتا ہے۔ ہم اپنی سٹریٹجک شراکت داری کی تیسری دہائی شروع کر رہے ہیں۔ لیکن، مجھے یقین ہے کہ آگے جو آنے والا ہے وہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹویٹر پر کہا، “میں اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ دوسری ہندوستان-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل میٹنگ میں حصہ لے رہا ہوں۔ میٹنگ میں ڈیجیٹل پارٹنرشپ، صاف اور سبز توانائی کے اقدامات اور تجارت، سرمایہ کاری اور لچکدار سپلائی چینز میں اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یقین ہے کہ آج کی بحث نئے اقتصادی، تجارتی اور تکنیکی تعلقات میں بدل جائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version