ہومNationalہندوستان دوبارہ آئی سی اے او کونسل کا رکن منتخب

ہندوستان دوبارہ آئی سی اے او کونسل کا رکن منتخب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کو اقوام متحدہ کی مخصوص ایجنسی، شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم(آئی سی اے او) کی کونسل کے پارٹ 2 کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔پارٹ 2 میں وہ ممالک شامل ہیں جو بین الاقوامی سول ہوائی نیویگیشن کی سہولت فراہم کرنے میں سب سے زیادہ حصہ داری ادا کر رہے ہیں۔ یہ انتخاب 27 ستمبر کو مونٹریال میں آئی سی اے اوکی 42ویں اجلاس کے دوران ہوا، جس میں ہندوستان کو 2022 کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملے۔اس سے قبل، 2 ستمبر کو شہری ہوابازی کی وزارت نے آئی سی اے او کے 42ویں اجلاس سے پہلے نئی دہلی میں سفارتکاروں اور ہائی کمشنرز کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس موقع پر، شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے 2025-2028 کی میعاد کے دوران، دوبارہ انتخاب کی غرض سے ہندوستان کی امیدواری کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔ہندوستان 1944 سے آئی سی اے او کا بانی رکن رہا ہے۔ ہندوستان پالیسی سازی، ضابطہ کاری کے ڈھانچوں اور بین الاقوامی ہوائی معیاروں میں فعال طور پر حصہ لیتا رہا ہے۔ہر تین سال بعد منعقد ہونے والی آئی سی اے او اسمبلی اقوام متحدہ کا ایک خودمختار ادارہ ہے، جس میں شکاگو کنونشن کے تمام 193 دستخط کنندہ ممالک شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران، 193 رکن ممالک کے انتخاب کے ذریعے 36 رکنی آئی سی اے او کونسل تین سالہ مدت کے لیے حکومتی ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version