ہومNationalبھارت۔ متحدہ عرب امارات کی شراکت داری، اعتماد اور مشترکہ وژن کا...

بھارت۔ متحدہ عرب امارات کی شراکت داری، اعتماد اور مشترکہ وژن کا نمونہ ہے:پیوش گوئل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
ممبئی، 10؍اپریل( ایم این این) : تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان۔یو اے ای تعلقات کو "خوشحالی، اعتماد اور مشترکہ وژن کا نمونہ" قرار دیا ہے جب انہوں نے ممبئی میں دبئی-انڈیا بزنس فورم سے خطاب کیا۔دبئی چیمبرز کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع نے ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر شرکت کی۔شیخ ہمدان کا خیرمقدم کرتے ہوئے گوئل نے کہا، "شیخ ہمدان کی موجودگی ممبئی اور دبئی کے درمیان گہرے تاریخی تعلق اور نسلی تسلسل کی علامت ہے۔" شیخ سعید کے دورہ ہند کی صد سالہ تقریب کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، "دونوں شہر صدیوں پرانے ثقافتی اور تجارتی رشتوں میں جڑے خوش آئند جذبے کے حامل ہیں۔وزیر نے ہندوستانی برادری کے تئیں دبئی کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "سماجی بہبود میں دبئی کی شراکتیں، بشمول دبئی میں ہندوستانی کارکنوں کے لیے پہلے اسپتال کا قیام – یہ ایک دل کو چھونے والا اقدام ہے، اور ہم تمام ہندوستانیوں کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔گوئل نے دو طرفہ تعلقات کو ذاتی اعتماد اور اسٹریٹجک قربت کے طور پر بیان کیا۔  انہوں نے کہا کہصرف دو  سالوں میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان چھ اعلیٰ سطحی دورے ہوئے ہیں۔یہ ہماری شراکت داری کی قربت اور اسٹریٹجک اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

“انہوں نے ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ “ابو ظہبی میں مشہور سوامی نارائن ہندو مندر کی تعمیر میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کے لئے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئےانہوں نے اسے “باہمی احترام اور مشترکہ اقدار کی علامت” قرار دیتے ہوئے کہا۔کلیدی شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے، گوئل نے کہا، “افریقہ تک ہندوستان کی رسائی، لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، اور ڈیجیٹل اور تجارتی رابطہ قائم کرنے کی کوششوں میں متحدہ عرب امارات کا اہم کردار کی تعریف کی۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے ڈی پی ورلڈ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، “ہم خاص طور پر ہندوستان کے لاجسٹک ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے میں ڈی پی ورلڈ کے کردار کی تعریف کرتے ہیں۔”جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (CEPA) کے بارے میں بات کرتے ہوئے، گوئل نے کہا، “غیر تیل کی تجارت کو 100 بلین ڈالر تک لے جانے کا ہمارا ہدف پہنچ میں ہے۔ ہماری شراکت داری جس رفتار اور پیمانے پر بڑھ رہی ہے وہ واقعی متاثر کن ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version