ہومNationalلوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ چھوٹے ریاستوں کے حق میں نہیں: کانگریس

لوک سبھا-اسمبلی نشستوں میں اضافہ چھوٹے ریاستوں کے حق میں نہیں: کانگریس

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 05 اپریل (یواین آئی) کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا اور اسمبلی کی نشستوں کی حد بندی (Delimitation) سے متعلق پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے اس پر جاری تشہیر کو گمراہ کن بتایا اور کہا کہ اس مسئلے پر عوام کو بھٹکایا جا رہا ہے۔کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ حد بندی کے ذریعے نشستیں بڑھانا صرف انتخاب جیتنے کی حکمتِ عملی ہے اور وزیراعظم مودی اس پر گمراہ کن بیانات دے کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بیان کی حمایت پارٹی رہنما منیش تیواری نے بھی کی۔انہوں نے کہا کہ حد بندی کے بعد لوک سبھا نشستوں میں مجوزہ اضافہ بڑے اور زیادہ آبادی والے ریاستوں کو زیادہ فائدہ پہنچائے گا، جبکہ جنوبی ریاستوں کے ساتھ پنجاب، ہریانہ اور شمال مشرقی ریاستوں کا اثر کم ہو جائے گا۔کانگریس کے مطابق اس وقت اتر پردیش اور کیرالہ کے درمیان لوک سبھا نشستوں کا فرق 60 ہے، جو تجویز نافذ ہونے پر 90 تک پہنچ سکتا ہے۔ اسی طرح اتر پردیش اور تمل ناڈو کے درمیان فرق 41 سے بڑھ کر کم از کم 61 ہو جائے گا۔ پارٹی نے اسے بغیر اتفاقِ رائے اور عوامی مشاورت کے تھوپا گیا قدم قرار دیا اور الزام لگایا کہ لوک سبھا نشستوں میں 50 فیصد اضافہ اور اسمبلی نشستوں میں مساوی اضافہ کا جواز گمراہ کن ہے، جس سے علاقائی عدم توازن مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم بڑے ریاستوں کو مزید فائدہ پہنچانے والا ہے جبکہ چھوٹے اور دیگر ریاستوں کی نمائندگی نسبتاً کم ہو جائے گی۔ جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ملک اس وقت سنگین اقتصادی اور خارجہ پالیسی کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، لیکن وزیراعظم کی توجہ صرف نشستوں کی تعداد بڑھانے پر مرکوز ہے، جو عوام کی توجہ ہٹانے کا ایک حربہ ہے۔کانگریس کے لوک سبھا رکن منیش تیواری نے بھی جے رام رمیش کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وزیراعظم کا نقطۂ نظر بالکل غلط ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ اس اقدام سے جنوبی، مغربی، شمال مشرقی اور شمال مغربی ریاستیں ہندی بولنے والے ریاستوں کے مقابلے میں سیاسی طور پر کمزور ہو جائیں گی اور خاص طور پر پارلیمانی نشستوں کی تعداد کا فرق بہت بڑھ جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.