ہومNationalراجیہ سبھا میں ممبران پارلیمنٹ نے آلودگی کا مسئلہ اٹھایا

راجیہ سبھا میں ممبران پارلیمنٹ نے آلودگی کا مسئلہ اٹھایا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا میں جمعرات کو کئی ارکان نے آلودگی کا مسئلہ اٹھایا اور قومی دارالحکومت اور آس پاس کے شہروں میں فضائی آلودگی کی بلند سطح پر تشویش کا اظہار کیا۔اوڈیشہ سے بیجو جنتا دل کی رکن پارلیمنٹ سلتا دیو نے کہا کہ دہلی میں آلودگی کی سطح اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ یہاں لوگوں کی صحت کو خطرہ پیداہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں پارٹیوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران “400 پار” کا جو نعرہ دیاتھا وہ دہلی میں کامیاب ہوگیا ہے، یہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) مسلسل 400 سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کاری اور ترقی اہم ہے، لیکن صنعتیں قائم کرنے کے لیے درختوں کو کاٹنا ضروری نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سردیوں کے دوران دہلی میں پھیپھڑوں سے متعلق ادویات کی فروخت ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں آلودگی لوگوں کی صحت کو متاثر کر رہی ہے۔ چھوٹے بچے بھی دمے کے مرض میں مبتلا ہیں۔کانگریس کی رنجیت رنجن نے حکمراں اور اپوزیشن دونوں کو آلودگی کے لیے یکساں طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ملک کے 60 فیصد اضلاع آلودگی سے متاثر ہیں۔ پہلے دیوالی کے بعد کی سردیاں خوشگوار ہوتی تھیں لیکن اب ڈاکٹر دیوالی کے بعد دہلی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ تاہم، یہ سب کے لئے ممکن نہیں ہے۔ آلودگی کی وجہ سے لوگ گھروں کے اندر رہنے پر مجبور ہیں اور ان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کھلاڑی جاگنگ کرنے سے قاصر ہیں نیز بچوں اور بوڑھوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ہریانہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن سبھاش برلا نے ای ویسٹ کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 50 لاکھ ٹن ای ویسٹ پیدا ہوتا ہے۔ گھریلو ای فضلہ کہیں بھی پھینک دیا جاتا ہے۔ ان کچرے کے اندر کیمیائی رد عمل زہریلے مادے پیدا کرتے ہیں۔ لوگ کھلے میں ای ویسٹ کو جلاتے ہیں جس سے زہریلی گیس خارج ہوتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version