ہومNationalگجرات دہشت گردی کیس میں این آئی اے نے میگھالیہ میں کئی...

گجرات دہشت گردی کیس میں این آئی اے نے میگھالیہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

شیلانگ، 13 نومبر (یو این آئی) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو القاعدہ گجرات دہشت گردی کی سازش کیس میں ملک گیر انسداد دہشت گردی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر میگھالیہ کے جنوبی گارو ہلز ضلع میں چھاپے مارے۔این آئی اے کی ٹیموں نے میگھالیہ کے علاوہ مغربی بنگال، تریپورہ، ہریانہ اور گجرات میں متعدد مشتبہ افراد اور ان کے ساتھیوں سے جڑے مقامات کی تلاشی لی۔ آپریشن کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز اور کئی مجرمانہ دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں جنہیں فرانزک جانچ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایاکہ “این آئی اے کے اہلکاروں نے اپنے ملک گیر انسداد دہشت گردی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر جنوبی گارو پہاڑیوں کے باگھمارا، مہیشکھولا، رونگرا، اور مہادیو علاقوں میں چھاپہ مارا۔ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔”انسداد دہشت گردی کی تحقیقات کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے ذرائع نے کہاکہ “ہندوستان اور بیرون ملک دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں کے وسیع نیٹ ورک، رابطوں اور فنڈنگ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔”این آئی اے نے القاعدہ گجرات دہشت گردی کا مقدمہ جون 2023 میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، تعزیرات ہند اور غیر ملکی قانون کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔ اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چار بنگلہ دیشی شہری جن کی شناخت محمد سوجی میاں، منا خالد انصاری عرف منا خان، عزالاسلام عرف جہانگیر عرف آکاش خان اور عبداللطیف عرف مومن الانصاری کے نام سے ہوئی ہے، جعلی شناختی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔ملزمان بنگلہ دیش میں القاعدہ کے کارندوں کو رقوم جمع کرنے اور منتقل کرنے اور مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے میں ملوث تھے۔ قابل ذکر ہے کہ میگھالیہ کے جنوبی گارو ہلز ضلع کی بنگلہ دیش کے میمن سنگھ ڈویژن کے ساتھ سرحد ملتی ہے۔
این آئی اے نے 10 نومبر 2023 کو احمد آباد میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پانچ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔دریں اثنا، بارڈر سیکورٹی فورس نے بنگلہ دیش-میگھالیہ سرحد پر گشت تیز کر دیا ہے۔ میگھالیہ فرنٹیئر کے بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل او پی اپادھیائے نے یواین آئی کو بتایاکہ “ہم نے میگھالیہ میں ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے۔ ہم نے اپنے سرحدی یونٹ کے کمانڈروں کو سخت چوکسی برقرار رکھنے اور بین الاقوامی سرحد کے پار غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سخت کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔”

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version