ہومNationalاڈیشہ میں وجیلنس محکمہ نے 18 کلو سونا اور کروڑوں کی نقدی...

اڈیشہ میں وجیلنس محکمہ نے 18 کلو سونا اور کروڑوں کی نقدی ضبط کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بھوبنیشور، 03 جنوری (یو این آئی) اڈیشہ میں وجیلنس محکمہ نے گزشتہ سال بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18.3 کلوگرام سونا، 36.69 کروڑ روپے کی جمع شدہ رقم اور 8.8 کروڑ روپے نقد ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ معلومات وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی کو یہاں جمعہ کو منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی۔ مسٹر مانجھی نے وجیلنس محکمہ کے اس جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ حکومت بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور اب ضرورت ہے کہ محکمہ ریاست کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے تیز مہم چلائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی 20 سالہ تاریخ میں اس محکمے نے اپنی سرگرمی کی بہترین مثال پیش کی ہے اور اس نے کئی بدعنوان افسران کو گرفتار کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم اپریل سے 31 دسمبر 2025 کے درمیان ریاستی حکومت نے وجیلنس محکمہ کو 125 معاملات کی جانچ کرنے کی ہدایت دی، جو گزشتہ نو ماہ کی مدت میں ایک ریکارڈ تعداد ہے۔ اس کے علاوہ، 2025 میں کل 488 معاملات کا تصفیہ کیا گیا۔ ان میں سے 173 معاملات آمدنی سے زائد اثاثوں سے متعلق تھے جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ سال 487 مقامات پر تلاشی کی مہم چلائی گئی، جس کے نتیجے میں رشوت اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملات میں کارروائی کی گئی۔ان مہمات کے تحت، سرکاری ملازمین کے 1,199 بدعنوان بینک کھاتوں پر کارروائی کی گئی۔ محکمے نے 153 عمارتیں، 417 اراضی کے پلاٹ، 12 فارم ہاؤس، 18.3 کلوگرام سونا، 36.69 کروڑ روپے کی جمع شدہ رقم اور 8.8 کروڑ روپے نقد بھی ضبط کیے۔وزیراعلیٰ نے وجیلنس اکیڈمی اور ریاستی محکمہ اینٹی کرپشن کو آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ کو مکمل طور پر بدعنوانی سے پاک بنانے کا وقت آگیا ہے اور ریاست کو ایک ایسی مثال پیش کرنی چاہیے جس سے سرکاری ملازمین بدعنوانی میں ملوث ہونے بچیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version