ہومNationalایٹمی ہتھیار استعمال کیے تو اسرائیل نقشے سے مٹ جائے گا:چینی مبصر...

ایٹمی ہتھیار استعمال کیے تو اسرائیل نقشے سے مٹ جائے گا:چینی مبصر کی سخت ترین وارننگ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بیجنگ،2 اپریل (یواین آئی ) چین کے معروف دفاعی تجزیہ کار اور سابق سفارت کار نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال خود اسرائیل کی بقا کے لیے بھیانک ترین فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے۔سینٹرفارچائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اور ممتاز چینی دانشور وکٹر ژیکائی گاؤ نے ایک حالیہ ویڈیو انٹرویو میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔”اگر اسرائیل نے کسی بھی ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی غلطی کی، تو اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ سکتا ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 2026 کا ایران اسرائیل تنازعہ اپنی شدت کو پہنچ چکا ہے۔28 فروری کے بعد سے خطے میں فوجی کارروائیوں میں جو تیزی آئی ہے، یہ انٹرویو اسی تناظر میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔وکٹر گاؤ کا یہ ویڈیو کلپ گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور اسے عالمی سطح پر چین کے ‘سخت ترین موقف، کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔بین الاقوامی امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ وکٹر گاؤ کے اس انتباہ کے دور رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔چونکہ وکٹر گاؤ اکثر چینی حکومتی بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں، اس لیے اسے بیجنگ کا ایک غیر رسمی پیغام سمجھا جا رہا ہے۔ اس سخت بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بیان اسرائیل کو جوہری آپشن سے باز رکھنے کے لیے ایک بڑے عالمی دباؤ کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.