ہومNationalچینی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت سے مثبت پیش رفت کی امید

چینی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت سے مثبت پیش رفت کی امید

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جے شنکر نے ایس سی او کے جنرل سکریٹری سے کام کاج کو جدید بنانے پر تبادلۂ خیال کیا

بیجنگ/نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں،انہوں نے یہاں پیر کے روز چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی اور ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات کو بہتر ربنانے کی درخواست بھی کی ہے۔ڈاکٹر جے شنکر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کی چین کی کامیاب چیئرمین شپ کی حمایت کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ نے بتایا کہ گزشتہ اکتوبر میں وزیر اعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس دورے کے دوران میری بات چیت اس مثبت سمت میں آگے بڑھے گی۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ کیلاش مانسروور یاترا کے دوبارہ شروع ہونے کو ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ کیلاش مانسروور یاترا اس سال کوویڈ 19 اور اس کے نتیجے میں ہندوستان اور چین کے مابین تناؤ کی وجہ سے پانچ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم جس بین الاقوامی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، وہ بہت پیچیدہ ہے۔ پڑوسی ممالک اور بڑی معیشتوں کے طور پر، ہندوستان اور چین کے درمیان خیالات اور نقطہ نظر کا کھلا تبادلہ بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر 2020 کے فوجی تعطل کے بعد ڈاکٹر جے شنکر کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھی گزشتہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں کی 20ویں میٹنگ میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کیا تھا۔مسٹر ڈووال نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ بھی بات چیت کی اور خطے میں مجموعی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے پر زور دیا تھا، مسٹر ڈوول نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے بھی ملاقات کی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر چین کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے چین پہنچے ہیں۔انہوں نے پیر کے روز بیجنگ میں ایس سی او کے جنرل سکریٹری نورالعین یرمیک بائیف سے ملاقات کی اور تنظیم کے تعاون اور اہمیت کے ساتھ ساتھ جدید کاری کے کاموں پر تبادلۂ خیال کیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ آج بیجنگ میں ایس سی او کے سکریٹری جنرل نورالعین یرمیک بائیف سے مل کر خوشی ہوئی۔گزشتہ پانچ سالوں میں ڈاکٹر جے شنکر کا بیجنگ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ منگل کو تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دوران کئی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر جے شنکر نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا باعث بنے گی۔ڈاکٹر جے شنکر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے بھی بات چیت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہندوستان کو نایاب معدنیات کی فراہمی، دلائی لامہ کی جانشینی اور حالیہ پاک ہندوستان کشیدگی سمیت متعدد امور پر بات چیت متوقع ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version