ہومNationalاقرا انٹرنیشنل اسکول کاہارورڈ ماڈل یو این 2025 میں تاریخی آغاز

اقرا انٹرنیشنل اسکول کاہارورڈ ماڈل یو این 2025 میں تاریخی آغاز

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

طلبہ کی صلاحیت سازی کا بہترین موقع: نورعائشہ

نئی دہلی /بنگلور، 31اگست (یو این آئی) ماہر تعلیم اور اقرا نٹر نیشنل اسکول کی بانی ڈائرکٹراورمعروف سماجی شخصیت نورعائشہ نے بتایا کہ دینی و عصری علوم کا مرکز اور قدیم و جدید تعلیم کاسنگم اقرا انٹرنیشنل اسکول بنگلورنے ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (ایچ ایم یو این) 2025 میں اپنی پہلی شرکت کے ساتھ ایک قابل فخر سنگ میل عبور کیا ہے، جو نوجوان رہنماؤں کے لیے دنیا کے سب سے باوقار فورمز میں سے ایک ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کی سرپرستی میں بنگلورو میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ہندوستان بھر کے ایک فیصد اسکولوں کے وفود کو اکٹھا کیا گیا۔اقراانٹرنیشنل اسکول کی نمائندگی کرنے والے چار مندوبین تھے — عبدالمعز، محمد ماہر، محمد ماہی ماذن اور محمد بلال — جنہوں نے ان کمیٹیوں کے سامنے اپنی آوازیں بلند کرتے ہوئے اس دور کے کچھ اہم ترین مسائل پر اپنی بات پیش کی۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ایف پی اے) میں میٹھے پانی اور جنگلات کے تحفظ سے لے کر اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو ای ایف پی اے) میں خواتین اور بچوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات تک‘ پر اقرا کے طلباء نے اعتماد اور بصیرت کے ساتھ اپنی باتیں رکھیں۔ کان کنی اور مقامی حقوق پر آرکٹک کونسل اور خلائی ملبے اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجوں پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور (یو این او او ایس اے) تک بھی بات چیت کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version