ہومNationalمشرق وسطیٰ میں جنگ کے سبب ہندوستان کی بندرگاہوں پر بھاری جام

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے سبب ہندوستان کی بندرگاہوں پر بھاری جام

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سمندر میں پھنسا باسمتی چاول، پیاز سمیت کروڑوں روپے کا سامان

نئی دہلی، 8 مارچ:۔ (ایجنسی) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے عالمی تجارتی راستوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، خاص طور پر آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے گزرنے والی سپلائی چین سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس جغرافیائی سیاسی کشیدگی کا براہ راست اثر اب ہندوستان کے مغربی ساحلی تجارتی راہداریوں پر محسوس ہونے لگا ہے۔ جے این پی ٹی (نوی ممبئی) اور موندرا پورٹ (گجرات) پر لاجسٹک جام سنگین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے بڑی شپنگ کمپنیوں نے بکنگ معطل کر دی ہے اور جہازوں کو کیپ آف گڈ ہوپ کے لمبے راستے کی طرف موڑ دیا ہے۔ نتیجے کے طور پر ہزاروں کنٹینرز جن میں اعلیٰ قیمت کی زرعی اور صنعتی مصنوعات لدی ہیں، ہندوستانی بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں۔ اس کا اثر گھریلو منڈیوں، خاص طور پر واشی اے پی ایم سی میں ‘ریورس فلو بحران ‘ کے طور پرظاہر ہو رہا ہے جہاں برآمد کے لیے مقرر کردہ سامان مارکیٹ میں واپس کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان سے مشرق وسطیٰ جانے والے کارگوز میں زرعی مصنوعات سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ اس وقت بندرگاہوں اور ٹرانزٹ میں بھاری مقدار میں برآمدات پھنسی ہوئی ہیں۔ ان میں باسمتی چاول 4 لاکھ ٹن ( 2 لاکھ ٹن ہندوستانی بندرگاہوں پر، 2 لاکھ ٹن ٹرانزٹ میں پھنسا ہوا ہے۔ وہیں تازہ انگور5 سے 6 ٹن (300+ کنٹینرز)، پیاز5400 ٹن (150 سے 200 کنٹینر، بنیادی طور پر ناسک سے)، کیلا اور انار 1,000+ ریفر یونٹس میں سینکڑوں ٹن، فروزن بفیلو گوشت 300+ پوریشیبل کنٹینرز میں بڑی مقدار میں پھنسا ہوا ہے۔ برآمدات کے ساتھ ساتھ درآمدی صنعتی اور ضروری مصنوعات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ جیسے سلفر اور جپسم 3 لاکھ ٹن کی ترسیل میں تاخیر ہوئی ہے۔ خشک میوہ جات اور کھجوریں 600 سے 700 کنٹینرز بندر عباس جیسے مراکز پر پھنسے ہوئے ہیں۔ وہیں ایل پی جی کے 5 بڑے جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا یا ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو مشرق وسطیٰ کی جنگ نے ہندوستان کی سپلائی چین کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اگر یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہی تو اس کا زرعی برآمدات، صنعتی پیداوار، توانائی کی حفاظت اور ملکی قیمتوں پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔ اس اندیشے کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی بازوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.