ہومNationalحضرت شیخ سلیم چشتیکا 456 واں سالانہ عرس شریف کا آغاز

حضرت شیخ سلیم چشتیکا 456 واں سالانہ عرس شریف کا آغاز

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

فتح پور سیکری (آگرہ)، 10مارچ (یو این آئی) 16؍ویں نسل کے حضرت پیر زادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں، سجادہ نشین حضرت شیخ سلیم چشتیؒ فتح پور سیکری، آگرہ کی سرپرستی اورسجادہ نشین پیرزادہ ارشدعظیم فریدی چشتی کی موجودگی میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے چشم و چراغ اور سلسلہ چشتیہ کے مشہور و معرو ف صوفی حضرت بابا شیخ سلیم چشتی فریدی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ 456واں عرس مبارک کا آج قدیم رسم ورواج کے ساتھ باضابطہ آغاز ہوگیا۔جاری ریلیز کے مطابق اس موقع پر ہر مذہب کے ہزاروں کی تعداد میں مریدین ومعتقدین نے شرکت کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین نے کہا کہ بادشاہ جلال الدین اکبر نے جب اپنی اولاد کے لئے یہیں پر دعا کرائی تو اس دعا کے نتیجہ میں شہزادہ سلیم کی پیدائش عمل میں آئی جس کے چرچے پوری دنیا میں ہوئے اور مورخین نے اس بات کو سنہری حروف میں نقل کیا ۔ اس وقت سے بارگاہ میں ہر مذہب و ملت کے عقیدتمند یہاں بے اولاد اپنے لئے اولاد کی تمنا لے کر آتے رہے ہیں اور ان کی مرادیں پوری ہوتی رہی ہیں۔اس موقع پرآئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سجادہ نشین پیر زادہ ارشد عظیم فریدی نے عرس کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عرس کاباضابطہ آغاز آج، یعنی 20 رمضان المبارک بعد نماز فجر غسل شریف پر مزار شریف حضرت شیخ سلیم چشتی سے ہوا۔ اس موقع پر چلہ گاہ حضرت سلیم چشتی موسومہ ‘منڈف، میں حضور عالمؐ کے قدم مبارک،موئے مبارک، حضرت پیران پیر دستگیر حضور غوث پاک کا خرقہ مبارک(چوغہ مبارک)، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا پٹکہ شریف، حضرت شیخ کی کلاہ مبارک(ٹوپی) و قلمی شبیہہ کی زیارت حضرت صاحب سجادہ کے دست مبارک سے کرائی گئی۔قابل ذکر ہے کہ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ 24؍سال تک مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ میں رہے اور یہاں کی امامت فرمائی۔آپ نے بیت المقدس میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔اس دوران جب آپ کو حضور اکرم حضرت محمد مصطفی ؐ کی بشارت ہوئی کہ یہاں سے جائو اور سیکری کی پہاڑی پر جاکر تبلیغ اسلام کرو تو آپ وہاں سے رخصت ہوئے تو مذکورہ بالا تبرکات اپنے ساتھ لے کر سفر ہند پر روانہ ہوئے۔سب سے پہلے آپ نے بغداد شریف حضرت غوث پاکؒ میں جاکر حاضری دی اور غوث پاک کے سجادہ نشین کو حکم ہوا کہ سلیم کی امانت سلیم کو دے دو یعنی غوث پاک کا خرقہ مبارک وہاں سے ملا،اس کے ساتھ قادریہ سلسلہ کی خلافت بھی عطا کی گئی ۔علاوہ ازیں 21 تا 28 رمضان المبارک بمطابق 11 مارچ تا18 ؍مارچ کو بعد نماز عشاء محفل میلا د شریف کا انعقاد کیا جائے گا،21تا 28 رمضان المبارک ہر روز بلند دروازہ پر محفل مجلس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عقیدتمندوں کو صند (نان کھتائی)اور لنگر تقسیم کیا جائے گا،27؍رمضان المبارک، بمطابق 17؍ مارچ قدیم محفل سما بمقام نشست گاہ سجادہ نشین ،28؍رمضان المبارک ،بمطابق 18؍ مارچ ؍ محفل میلاد شریف بمقام کچہری ،29؍رمضان المبارک ،بمطابق18؍ مارچ قل شریف ،3:30؍بجے صبح صادق ،سجادہ نشین صاحب مریدین عقیدت مندان،صوفیائے عظام کے ساتھ مزار شریف پر قل شریف کی رسم ادا کرنے کے بعد صوفیائے عظام کو تبرک تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد24 تا25 مارچ کو رنگ صوفیانہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے ممتاز صوفی مبصرین،شعراء اکرام اور صوفی فنکاروں کی خصوصی شرکت ہوگی،جو اپنے صوفیانہ کلام کے ذریعے محبت ، امن ، رواداری اور اخوت کا پیغام عام کریں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.