ہومNationalہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں...

ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حصار: ہریانہ کی حصار پولیس نے خاتون یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو گرفتار کر لیا ہے۔ جیوتی ملہوترا پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو حصار پولیس نے جاسوسی کے ایک ہائی پروفائل کیس میں گرفتار کیا ہے۔ مبینہ طور پر وہ دانش نام کے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار سے رابطے میں تھیں، جس نے مبینہ طور پر ان کی پاکستان جانے میں مدد کی۔ جیوتی ایک ٹریول چینل چلاتی ہیں لیکن ان پر پاکستان کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے۔
جیوتی ملہوترا پاکستان گئی تھیں
ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق جیوتی ملہوترا نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ یوٹیوب پر ’ٹریول ود-جو‘ کے نام سے ایک چینل چلاتی ہیں۔ جیوتی سال 2023 میں پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی گئی تھیں جہاں ان کی ملاقات احسن الرحیم عرف دانش سے ہوئی۔ انہوں نے احسن الرحیم عرف دانش کا موبائل نمبر لیا تھا۔ پھر وہ احسن سے باتیں کرنے لگی۔ اس کے بعد وہ دو بار پاکستان گئیں جہاں احسن الرحیم کے مشورے پر ان کی ملاقات احسن کے ایک جاننے والے علی اہوان سے ہوئی۔ علی اہوان ہی نے ان کے قیام اور سفر کا انتظام کیا تھا۔
ملک مخالف معلومات پاکستان بھیجی
جیوتی نے مزید کہا کہ پاکستان میں علی اہوان نے پاکستانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کرائی تھی۔ پھر اس نے شاکر اور رانا شہباز سے بھی ملی تھیں۔ انہوں نے شاکر کا موبائل نمبر لے لیا تھا اور اپنے موبائل میں اسے جٹ رندھاوا کے نام سے محفوظ کر لیا تھا تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو۔ اس کے بعد وہ بھارت واپس آگئی تھیں۔ پھر وہ وہاٹس ایپ، اسنیپ چیٹ اور ٹیلی گرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سب سے رابطے میں تھیں اور ملک مخالف جانکاری بھیج رہی تھیں۔ وہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر احسن الرحیم عرف دانش سے کئی بار ملتی رہیں۔
جیوتی ملہوترا پولیس ریمانڈ پر
جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد پولیس نے انہیں ہریانہ کی حصار عدالت میں پیش کیا جس کے بعد انہیں پانچ روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
ہریانہ سے اب تک 4 جاسوس گرفتار
ہریانہ سے حالیہ دنوں میں چار جاسوس پکڑے گئے ہیں۔ جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے علاوہ ارمان ولد جمیل کو آج ہریانہ کے نوح ضلع کے نگینہ تھانہ علاقے کے تحت راجکا گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ نگینہ ارمان پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ اس سے قبل پاکستانی جاسوس دیویندر ڈھلون کو ہریانہ کے کیتھل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر آپریشن سندور اور فوج کے بارے میں جانکاری پاکستان بھیجنے کا الزام ہے۔ پانی پت پولیس نے 24 سالہ نعمان الٰہی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ نعمان پر پاکستان میں بیٹھے دہشت گرد اقبال کو ملک کی حساس معلومات بھیجنے کا الزام ہے۔ یہاں جیوتی ملہوترا کے ذریعہ دورہ پاکستان کے وقت بنائے گئے ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version