ہومNationalدرگاہ اجمیر شریف میں عظیم الشان افطارکا اہتمام

درگاہ اجمیر شریف میں عظیم الشان افطارکا اہتمام

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
اجمیر، 27 مارچ(ایم این این): تاریخی درگاہ اجمیر شریف میں گذشتہ روز ایک عظیم الشان روزہ افطار کا انعقاد ہوا، جس میں ملک و بیرونِ ملک کے بین المذاہب روحانی رہنماؤں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ یہ روح پرور افطار حضرت حاجی سید سلمان چشتی (گدی نشین، درگاہ اجمیر شریف و چیئرمین، چشتی فاؤنڈیشن) کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس نے امن، محبت اور بھائی چارے کے مشترکہ اقدار کو فروغ دیا۔بھارت کی بین المذاہب قیادت کی نمائندگی پیتادھیشور شری گوسوامی سشیل جی مہاراج (صدر، بھارتیہ سرو دھرم سنسد) نے کی، جن کے ہمراہ شری دھرو جی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عالمی روحانی رہنما موہنجی (بانی، موہنجی فاؤنڈیشن اور  اے سی ٹی فاؤنڈیشن) بھی اپنے شاگردوں محترمہ ٹیا (یورپ) اور پروفیسر ڈیوڈ پیک (برِگھم ینگ یونیورسٹی، امریکہ( کے ساتھ شریک ہوئے۔ شری دھرمیش جین، سابق چیئرمین یوآئی ٹی اجمیر، نے بھی شرکت کی۔درگاہ شریف کی جانب سے جناب سید مہراج چشتی، سید امان چشتی، سید علی زید چشتی، اور سید سرہان علی چشتی کے علاوہ محترمہ سید افشاں چشتی (سابق رکن، راجستھان مدرسہ بورڈ و مولانا آزاد فاؤنڈیشن، دہلی) نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں 50 ہزار سے زائد زائرین نے روحانی یکجہتی اور اخوت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرحاجی سید سلمان چشتی نے کہاکہ درگاہ اجمیر شریف ہمیشہ انسانیت کو محبت، امن، اور بھائی چارے کی روشنی دکھاتی رہی ہے۔ 

آج کا افطار چشتی پیغام ‘سب سے محبت، کسی سے نفرت نہیں’ کا زندہ ثبوت ہے۔پیتادھیشور شری گوسوامی سشیل جی مہاراج نے کہاکہ ایسے اجتماعات بھارت کی روحانی وحدت کا اصل عکس ہیں۔ راستے مختلف ہوسکتے ہیں، لیکن منزل ایک ہی ہے — محبت اور امن۔ اجمیر شریف اس سچائی کی علامت ہے۔موہنجی نے کہاکہ روحانیت مذہب یا قومیت کی حدود سے بالاتر ہوتی ہے۔ محبت اور بے لوث خدمت ہی ہمیں جوڑتی ہے۔ یہ افطار اس یکجہتی کی روشن مثال ہے۔پروفیسر ڈیوڈ پیک نے کہا کہ ایمان اور عقیدت لوگوں کو قریب لانے کا ذریعہ ہونے چاہئیں، تفریق کا نہیں۔ اجمیر شریف کی مہمان نوازی اور روحانی فضا دنیا بھر میں بین المذاہب مکالمے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔شری دھرمیش جین نے کہاکہ اجمیر شریف ایک زندہ مثال ہے کہ عقیدہ کس طرح لوگوں کو جوڑ سکتا ہے۔ آج کا افطار ہمیں ایک جامع معاشرے کی تشکیل کی ترغیب دیتا ہے۔
درگاہ اجمیر شریف میں یہ عظیم الشان افطار ایک ایسا روحانی لمحہ تھا جو دنیا بھر کے مذاہب و عقائد کو محبت، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے رشتے میں باندھنے کا عملی مظاہرہ تھا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version