ہومNationalخلیجی بحران کے درمیان حکومتِ ہند الرٹ

خلیجی بحران کے درمیان حکومتِ ہند الرٹ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

52 ہزار سے زائد ہندوستانی بحفاظت وطن واپس پہونچے

نئی دہلی، 08 مارچ (ہ س): مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان حکومتِ ہند نے وہاں موجود ہندوستانی شہریوں کے تحفظ اور مدد کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق، گزشتہ چند دنوں میں علاقائی فضائی حدود جزوی طور پر کھلنے کے بعد کئی تجارتی اور خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ ان پروازوں کے ذریعے یکم سے 07 مارچ کے درمیان 52,000 سے زائد ہندوستانی شہری خلیجی ممالک سے بحفاظت ہندوستان واپس لوٹ چکے ہیں۔ ان میں سے 32,000 سے زیادہ مسافروں نے ہندوستانی ایئرلائنز کی پروازوں کا استعمال کیا۔ آنے والے دنوں میں مزید پروازوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔حکومت نے خطے میں موجود ہندوستانیوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات اور ہندوستانی سفارت خانوں کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ مختلف ممالک میں واقع ہندوستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے 24 گھنٹے چلنے والی ہیلپ لائنز بھی شروع کی ہیں، جن سے ضرورت مند لوگوں کو مدد مل رہی ہے۔وزارتِ خارجہ نے نئی دہلی میں ایک خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے، جو متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں کی جانب سے آنے والے سوالات اور امدادی درخواستوں کی نگرانی کر رہا ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ جہاں تجارتی پروازیں دستیاب نہیں ہیں، وہاں ہندوستانی شہریوں کو اپنے قریبی ہندوستانی سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حکومتِ ہند نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر علاقائی حکومتوں کے ساتھ تال میل کر کے اضافی مدد فراہم کی جائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.