ہومNationalدہلی اور کولکاتہ کے درمیان جاری سونے کی اسمگلنگ کا پردہ فاش

دہلی اور کولکاتہ کے درمیان جاری سونے کی اسمگلنگ کا پردہ فاش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے دہلی اور کولکاتہ کے درمیان سرگرم ایک منظم سونا اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایجنسی نے 14.13 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا سونا، چاندی اور ہندوستانی کرنسی برآمد کرکے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق برآمدگی میں 8,286.81 گرام سونا شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً 13.41 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 7,350.4 گرام چاندی، جس کی قیمت تقریباً 19.67 لاکھ روپے ہے اور 51.74 لاکھ روپے کی ہندوستانی کرنسی بھی ضبط کی گئی ہے۔ یہ کارروائی کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت کی گئی ہے۔ ڈی آر آئی کو ملی خصوصی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔افسران کو اطلاع ملی تھی کہ اسمگل کیا گیا سونا ٹرین کے ذریعے قومی دارالحکومت لایا جا رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر افسران نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کولکاتہ سے ٹرین کے ذریعے پہنچے ایک مسافر کو روکا۔ جانچ میں اس کے پاس غیر ملکی مارکنگ والا سونا ملا، جسے اسٹیشن کے باہر موجود ایک شخص کے حوالے کیا جانا تھا۔ موقع پر ہی سونا لانے والے شخص اور وصول کرنے والے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ دہلی کے دیگر ٹھکانوں تک پہنچ گئی۔ڈی آر آئی کی مزید کارروائی میں شہر میں چل رہی ایک غیر قانونی سونا پگھلانے والی یونٹ کا پتہ چلا، جہاں غیر ملکی سونے کو پگھلا کر اس کی شناخت مٹا دی جاتی تھی اور بعد میں اسے مقامی صرافہ بازار میں فروخت کیا جاتا تھا۔ چھاپے کے دوران افسران نے وہاں سے اضافی سونا، چاندی اور بڑی مقدار میں ہندوستانی کرنسی برآمد کی۔ اس غیر قانونی یونٹ کو چلانے والے منیجر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔جانچ آگے بڑھنے پر ڈی آر آئی کی ٹیم کولکتہ پہنچی، جہاں اسمگلنگ نیٹ ورک کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کا پتہ چلا۔ وہ ایک اور غیر قانونی میلٹنگ یونٹ میں ملا جہاں سے مزید پگھلا ہوا سونا برآمد ہوا۔ اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.