ہومNationalملک اوردنیا کے عوامی مسائل سمجھنے اورنفرت کامحبت سےمقابلہ کرنے کیلئے نئی...

ملک اوردنیا کے عوامی مسائل سمجھنے اورنفرت کامحبت سےمقابلہ کرنے کیلئے نئی طرز سیاست کی ضرورت:راہل گاندھی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
حیدرآباد 26اپریل(یواین آئی) : لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک نئی طرز سیاست کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو ملک اور دنیا بھر میں عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے غصے، خوف اور نفرت کا محبت اور خلوص سے مقابلہ کر سکے۔وہ حیدرآباد میں جاری بھارت سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے دنیا بھر میں ایک عالمی ترقی پسند تحریک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری سیاست بنیادی طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور اب ایک نئی طرز سیاست تشکیل دینا ضروری ہے۔اپنی کنیاکماری سے کشمیر تک پیدل یاترا کے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو سننے کی اشد ضرورت ہے۔قبل ازیں، بھارت سمٹ کے دوسرے دن کی نشست میں فوری اور منصفانہ ماحولیاتی اقدامات پر زور دیا گیا۔ ماحولیاتی انصاف میں تیزی،کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں منتخب ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین نے حصہ لیا۔ قبل ازیں، کانگریس لیڈروں نے اپنے سینئر رہنما راہل گاندھی کا شمس آباد ایرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version