ہومNationalوزیر اعلیٰ آتشی سے لے کر وزرا نے دہلی کی ٹوٹی ہوئی...

وزیر اعلیٰ آتشی سے لے کر وزرا نے دہلی کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا جائزہ لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ دہلی حکومت کے وزراء بشمول وزیر اعلیٰ آتشی نے پیر کی صبح دہلی میں سڑکوں کا معائنہ شروع کیا۔ ایک ہفتے تک سڑکوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو گا۔ دیوالی تک دہلی کے پی ڈبلیو ڈی کے تحت 1400 کلومیٹر سڑکوں کی مرمت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ آتشی نے پیر کی صبح اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں پی ڈبلیو ڈی سڑکوں کا معائنہ کیا۔ آتشی نے کہا کہ اروند کیجریوال اور انہوں نے دو دن تک دہلی کی سڑکوں کا معائنہ کیا اور دیکھا کہ سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔ اروند کیجریوال نے پارٹی کے تمام ایم ایل اے اور وزرا سے جلد از جلد دہلی کی سڑکوں کی مرمت کا کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جنوبی اور جنوب مشرقی دہلی کی سڑکوں کے معائنہ اور مرمت کی ذمہ داری لی ہے۔سڑکوں کے معائنہ کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ آتشی نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کر کہا کہ دہلی میں پی ڈبلیو ڈی کی تمام سڑکوں کو گرھوں سے پاک بنانے کی سمت میں آج صبح 6بجے سے دہلی حکومت کی پوری کابینہ گراونڈ زیرو پر اتر کر سڑکوں کا معائنہ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں این ایس آئی سی نے اوکھلا، مودی مل فلائی اوور، چراغ دہلی، تغلق آباد ایکسٹینشن، متھرا روڈ، آشرم چوک اور انڈر پاس کی سڑکوں کا معائنہ کیا۔ یہ تمام سڑکیں خستہ حال ہیں اور کئی جگہوں پر گڑھوں کی وجہ سے لوگوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معائنہ کے دوران حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ سڑک کی تمام ضروری مرمت جنگی بنیادوں پر کی جائے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version