ہومNationalچار نئی ٹرین خدمات کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

چار نئی ٹرین خدمات کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر اعظم مودی نے ‘پی ایم سو نِد ھی کریڈٹ کارڈ، لانچ کیا

ترواننت پورم، 23 جنوری (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ پی ایم سونِدھی کریڈٹ کارڈ کے آغاز کے ساتھ غریبوں کی فلاح کی ایک بڑی قومی پہل بھی کیرالہ سے شروع ہوئی ہے، جس سے ملک بھر کے ریہڑی پٹری والوں اور فٹ پاتھ پر کام کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے ان اقدامات پر کیرالہ کے عوام اور ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے کہا کہ پی ایم سونِدھی اسکیم سے پہلے اسٹریٹ وینڈرز کو چھوٹے قرض کے لیے بھی بلند شرحِ سود ادا کرنی پڑتی تھی، جبکہ اب لاکھوں ریہڑی پٹری والوں کو بینکوں سے قرض مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج پہلی بار اسٹریٹ وینڈرز کو کریڈٹ کارڈ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔کیرالہ میں 10 ہزار سے زائد اور ترواننت پورم میں 600 سے زیادہ مستفیدین کو سونِدھی کریڈٹ کارڈ تقسیم کیے گئے۔ مسٹر مودی نے یہاں پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اوراسے قوم کے نام وقف کیا اور تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کیرالہ ریاست میں کوئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرین چلائی گئی ہے۔وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ کیرالہ کی ترقی کے حوالے سے مرکزی حکومت کی کوششوں کو آج نئی رفتار ملی ہے اور ریاست میں ریلوے رابطے کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ترواننت پورم کو ایک اہم اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر ترقی دینے کی سمت اہم اقدام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت کی تعمیر کے لیے پورا ملک متحد ہے اور اس میں شہروں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 11 برسوں میں مرکزی حکومت نے شہری بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔وزیرِ اعظم آواس یوجنا کے تحت ملک بھر میں چار کروڑ سے زیادہ گھر تعمیر کیے گئے ہیں، جن میں شہری غریبوں کے لیے ایک کروڑ سے زائد پکے مکانات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف کیرالہ میں ہی تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار شہری غریب خاندانوں کو پکے مکانات فراہم کیے گئے ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ غریب خاندانوں کے بجلی کے اخراجات کم کرنے کے لیے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت غریبوں کو پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور ماتر وندنا اسکیم کے ذریعے خواتین کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ریلوے کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے چار نئی ٹرین خدمات کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جن میں تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں اور ایک مسافر ٹرین شامل ہے۔ مسٹر مودی نے جن ٹرینوں کو روانہ کیا، ان میں ناگرکوئل۔ منگلورو امرت بھارت ایکسپریس، ترواننت پورم۔ تامبرم امرت بھارت ایکسپریس، ترواننت پورم۔ چارلاپَلّی امرت بھارت ایکسپریس اور تریشور۔ گرووایور نئی مسافر ٹرین شامل ہیں۔ان خدمات کے آغاز سے کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان طویل فاصلے اور علاقائی رابطے میں نمایاں فائدہ ہوگا۔ اس سے مسافروں کو کم خرچ، محفوظ اور بروقت سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔ بہتر رابطے سے سیاحت، تجارت، تعلیم، روزگار اور ثقافتی تبادلے کو بھی تقویت ملے گی۔اس موقع پر کیرالہ کے گورنر راجندر آرلیکر، وزیر اعلیٰ پنرائی وجین، مرکزی وزیر وی۔ سومنا، جارج کورین، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی اکائی کے صدر راجیو چندر شیکھر اور ترواننت پورم کے میئر وی۔ وی۔ راجیش سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version