ہومNationalممبئی کے قریب رہائشی کامپلکس میں آگ لگنے سے چار ہلاک دس...

ممبئی کے قریب رہائشی کامپلکس میں آگ لگنے سے چار ہلاک دس زخمی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ممبئی 21 اکتوبر (یو این آئی)ممبئ سے متصلہ سٹیلائیٹ شہر نئی ممبئی کے سیکٹر 14 میں واقع رہائشی کمپلیکس راہیجا ریزیڈنسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آگ لگنے سے ایک چھ سالہ بچی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً دیگر 10 افراد زخمی ہو ئے۔یہ سانحہ پیر کی نصف شب کو پیش آیا، جب شہر میں دیوالی کا جشن منایا جارہا تھا۔موصلہ اطلاعات کے مطابق آگ رات 1 بجے کے قریب 10 ویں منزل پر،واقع ایک فلیٹ میں لگی جو تیزی سے 11 ویں اور 12 ویں منزل تک پھیل گئی۔پروشوتم جادھو، چیف فائر آفیسر؛ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) کے مطابق، واشی، نیرول، ایرولی، اور کوپر کھیرنہ اسٹیشنوں کے کئی فائر انجن آگ پر قابو پانے میں مصروف تھا جسے کئی گھنٹوں کے بعد قابو میں کیا گیا،”ہماری ٹیموں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی اندر نہ پھنس جائے، اور تمام آگ سے متاثرہ مقامات کو مکمل طور پر قابو میں لاکر انھیں بجھایا گیا ،” جادھو نے مزید کہا۔ریسکیو آپریشن کے دوران چار افراد مردہ پائے گئے، جب کہ تقریباً 10 سے 15 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا حکام نے کہا۔ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو آگ لگنے کے وقت سو رہے تھے ان کی شناخت ویدیکا سندر بالاکرشنن (6)، کملا ہیرالال جین (84)، سندر بالاکرشنن (44) اور پوجا راجن (39) کے طور پر کی گئی ہے۔واشی فائر اسٹیشن اور دیگر سرکاری محکمے اس حادثہ کی تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version