ہومNationalفرسٹ نائب وزیر اعظم نے این ایس اے ڈوبھال نے ماسکو میں...

فرسٹ نائب وزیر اعظم نے این ایس اے ڈوبھال نے ماسکو میں ملاقات کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی/ماسکو، 9 اگست (یو این آئی) روس کے فرسٹ نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈوبھال کے ساتھ ملاقات کی، جو اس وقت ماسکو میں ہیں ہندوستان میں روسی سفارت خانے نے ایک پوسٹ میں کہا کہ فریقین نے دو طرفہ فوجی تکنیکی تعاون کے اہم امور کے ساتھ ساتھ سول ہوائی جہاز بنانے، میٹالورجی اور کیمیائی صنعت سمیت دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں مشترکہ پروجیکٹوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا مسٹرڈوبھال، جو بدھ کو روس پہنچے، پہلے ہی روسی صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ، ڈوبھال اس سال کے آخر میں پوتن کے ہندوستان کے سرکاری دورے سے قبل روس کا دورہ کر رہے ہیں ۔ان کا یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی سامان کی امریکہ میں درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے جو بڑھ کر اب 50 فیصد ہوگیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version