ہومNationalامروہہ:پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 4خواتین کی موت

امروہہ:پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 4خواتین کی موت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

امروہہ:16جون(یواین آئی)اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے رجب پور علاقے میں پیر کی سہ پہر پٹاخہ بنانے والی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکے سے فیکٹری کی چھت اڑ گئی اور ایک نوجوان سمیت 11 خواتین ورکرز ملبے تلے دب کر جھلس گئیں ان میں سے چار خواتین کی موت ہو گئی، جبکہ ایک لڑکا سمیت نو شدید طور سے زخمی ہو گئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیت کمار آنند نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن رجب پور علاقہ کے تحت گاؤں اتراسی میں کوتوالی ہاپوڑ علاقہ کے 1248/02 بھنڈا پٹی کے رہنے والے سیف الرحمن کے ذریعہ لائسنس یافتہ پٹاخہ بنانے والی فیکٹری چلائی جارہی ہے۔ آج دوپہر 12 بجے کے قریب پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے فیکٹری کی چھت اڑ گئی۔فیکٹری میں دہاڑی مزدور کشور، وشال، پوجا بیوی امت، پوجا بیوی گریش، چندر، مونا، سونیا، پوجا بیوی راجیش، روما، پریشن، سلونی، اندروتی، رخسانہ ، شہناز شدید طور سے جھلس گئیں۔تمام مزدور فیکٹری کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ جن میں سے دان ویر کی بیوی روما(27)، پرویش، رخسانہ اور شہناز سمیت چار خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ایمبولینس اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔ ملبے کے نیچے دبی خواتین اور بچے مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی اسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کا مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version