ہومNationalایپسٹین فائل تنازعہ: اپوزیشن کا ہردیپ سنگھ پوری کے استعفے کا مطالبہ

ایپسٹین فائل تنازعہ: اپوزیشن کا ہردیپ سنگھ پوری کے استعفے کا مطالبہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لوک سبھا کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی ،13 فروری (ایجنسی):۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں ایوان کے اندر اور باہر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ جمعہ کے روز بھی کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے استعفے کا مطالبہ اٹھایا۔ اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص کانگریس اور چند دیگر پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ نے ایپسٹین فائل سے جڑے معاملے کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دروازہ کے قریب جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ’ہردیپ پوری استعفیٰ دو‘ کے نعرے لگائے اور اپنے ہاتھوں میں ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر جیفری ایپسٹین اور ہردیپ سنگھ پوری کی تصاویر آویزاں تھیں۔اپوزیشن کا الزام ہے کہ وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا نام امریکی شہری جیفری ایپسٹین سے جڑا ہوا ہے۔ کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وزیر نے مبینہ طور پر امریکہ کے ایک ایسے شخص سے کئی مرتبہ ملاقات کی جس پر کمسن بچیوں کے جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات عائد تھے، جو ملک کے لیے شرمناک بات ہے۔ پارٹی نے کہا کہ اس معاملے میں وزیر کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں ہوئے احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی متاثر ہوئی۔ پہلے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر بارہ بجے تک ملتوی کی گئی، تاہم ہنگامہ جاری رہنے کے سبب اسے 9 مارچ تک، یعنی بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے اس معاملے پر تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ اس موضوع کو آئندہ اجلاس میں بھی شدت کے ساتھ اٹھائے گی۔ بجٹ اجلاس کے پہلے حصے میں جاری اس تنازع نے پارلیمانی کارروائی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version