ہومNationalالیکشن کمیشن نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

راجستھان اور پڈوچیری کے لیے ایس آئی آر کی مدت میں توسیع

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ، راجستھان اور پڈوچیری میں جاری انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن۔ ایس آئی آر) کی آخری تاریخ بڑھا کر 19 جنوری کر دی ہے۔ جس کے تحت دعوے اور اعتراضات 19 جنوری 2026 تک داخل کیے جا سکیں گے۔جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ اس فیصلے سے قبل چیف الیکٹورل افسران (سی ای اوز) کی درخواستوں اور دیگر متعلقہ عوامل پر غور کیا گیا۔انڈر سکریٹری سندیپ کمار کے دستخط شدہ حکم میں الیکشن کمیشن کے 27 اکتوبر 2025 کے اس سابقہ خط کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں خصوصی تفصیلی نظرِثانی کا اصل شیڈول طے کیا گیا تھا۔ نظرِثانی شدہ شیڈول کے تحت ووٹروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو انتخابی فہرستوں سے متعلق دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔کمیشن نے چیف الیکٹورل افسران کو ہدایت دی ہے کہ اس توسیع کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ تمام اہل ووٹروں کو بروقت اور مناسب معلومات حاصل ہو سکے۔اس کے علاوہ تمام متعلقہ افسران کو سختی سے نظرِثانی شدہ شیڈول پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن متعلقہ ریاستی گزٹ کے اہم شمارے میں فوری طور پر شائع کیا جائے اور نوٹیفکیشن کی تین نقول سرکاری ریکارڈ کے کمیشن کو ارسال کی جائیں۔واضح رہے کہ خصوصی جامع نظرِثانی ایک اہم عمل ہے جو وقتاً فوقتاً انجام دیا جاتا ہے تاکہ انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے اور آئندہ انتخابات سے قبل ان کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version