ہومNationalایکلویہ اسکولوں کے طلبہ نے جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات...

ایکلویہ اسکولوں کے طلبہ نے جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات میں رقم کی نئی تاریخ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) ملک کے دور دراز قبائلی علاقوں میں قائم ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے 597 طلبہ نے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسابقتی امتحانات جے ای ای مین، جے ای ای ایڈوانس اور نیٹ 2024–25 میں کامیابی حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے کل 230 ایکلویہ ماڈل اسکولوں میں سے 101 اسکولوں کے طلباء نے ان امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ ان اسکولوں میں بارہویں جماعت تک تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ جے ای ای مین امتحان میں 219 طلبہ ، جے ای ای ایڈوانس میں 34 طلبہ اور نیٹ امتحان میں 344 طلبہ کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل تعلیمی سال 2023–24 میں جے ای ای مین میں 16 اور نیٹ میں 6 طلبہ نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ 2022–23 میں صرف 2 طلبہ جے ای ای مین میں کامیاب ہوئے تھے۔ قبائلی امور کی وزارت کے مطابق ملک میں 31 جولائی تک کل 722 ایکلویہ اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 485 اسکول فعال ہیں۔ تعلیمی سال 2024-25 میں 138,336 طلباء نے ان رہائشی اسکولوں میں داخلہ لیا تھا۔ ان اسکولوں کے لیے وزارت نے 68,418 لاکھ روپے کی رقم جاری کی تھی۔ ایکلویہ اسکول منصوبہ کی شروعات 1997–98 میں کی گئی تھی۔وزارت کا کہنا ہے کہ ایکلویہ اسکول مقامی قبائلی برادریوں کے بچوں کو براہِ راست اعلیٰ معیار کی مفت تعلیم فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوئے ہیں۔ ان اداروں میں طلبہ کو سی بی ایس ای نصاب کے مطابق تعلیم اپنے ہی ماحول میں حاصل کرنے کا قیمتی موقع ملتا ہے۔ حکومت کے مطابق، ان اسکولوں میں تمام بنیادی اور جدید سہولتیں بچوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2024–25 میں ان اسکولوں کے طلبہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلے کے لیے تاریخ ساز ریکارڈ قائم کیا۔ ان طلباء نے انجینئرنگ اور تکنیکی تعلیم کے لئے جے ای ای میں ریکارڈ وائم کیا، یہ امتحان دو مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے، جے ای ای مین اور جے ای ای ایڈوانس۔ جے ای ای مین کوالیفائنگ امتحان ہوتا ہے جس میں کامیاب امیدوار جے ای ای ایڈوانس میں بیٹھنے کے اہل بنتے ہیں اور بعد میں آئی آئی ٹی میں داخلہ لیتے ہیں۔ ملک میں اس وقت 23 آئی آئی ٹی ادارے ہیں۔ اسی طرح، نیٹ ایک قومی سطح کا امتحان ہے جس کے ذریعے ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے دیے جاتے ہیں۔ 
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version