ہومNationalای ڈی نے ملازمت کے عوض زمین کے مبینہ گھپلے کے کیس...

ای ڈی نے ملازمت کے عوض زمین کے مبینہ گھپلے کے کیس میں امت کتیال کو گرفتار کر لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ نے ملازمت کے عوض زمین کے مبینہ گھپلے کے کیس میں اے کے انفو سسٹم کے پروموٹر امت کتیال کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ RJD کے سربراہ لالو پرساد یادو، اُن کے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کا مبینہ ساتھی ہے، جو منی لانڈرنگ اور ملازمت کے عوض زمین کے مبینہ گھپلے میں ملزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق Amit Katyal پچھلے دو مہینے سے ED کے سَمن سے بچتا رہا ہے۔ اُسے کل ایجنسی کی پوچھ تاچھ کے بعد حراست میں لیا گیا۔ یہ معاملہ اُس وقت کا ہے، جب لالو پرساد یادو UPA کے دورِ حکومت میں ریلوے کے وزیر تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version