ہومNationalتیجسوی یادو کو بیٹے کی پیدائش پر ڈاکٹر عرفان انصاری نے دی...

تیجسوی یادو کو بیٹے کی پیدائش پر ڈاکٹر عرفان انصاری نے دی مبارکباد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
کلکتہ ،31؍مئی: بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو کو بیٹے کی پیدا ئش پر مبارکباد دینے جھارکھنڈ ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری اور راجیش ٹھاکر کلکتہ کے ایک اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کے لیڈر انور انصاری بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عرفان انصاری نے تیجسوی یادو اور الالو خاندان کو اس خوشی کے لمحے کیلئے تہہ دل سے مباکباد دی۔ لالو پرساد یادو کو پوتے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ لالو جی کے خاندان کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ دوستانہ اور خاندانی رہے ہیں۔ ایسے خوشی کے موقع پر حاضر ہونا میرا فرض بھی ہے اور خوش قسمتی بھی۔خدا نومولود بچے کو صحت، لمبی زندگی اور روشن مستقبل عطا فرمائے ، یہ میری نیک خواہش ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version