ہومNationalڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ،ایرانی عوام سے کیا...

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ،ایرانی عوام سے کیا اظہار تعزیت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سری نگر،10 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز دہلی میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کرکے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان چودھری محمد رمضان، سجاد احمد کچلو اور گرویندر سنگھ اوبرائے بھی ان کے ہمراہ تھے۔پارٹی نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا: ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج دہلی میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے روحانی و سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے اور جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وفد نے ہندوستان میں ایران کے نائب سفیر سے بھی ملاقات کی اور غم کی اس گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ وفد نے مرحوم کے لئے ابدی سکون کی دعا کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.